Type to search

اسپورٹس

وجے ہزارے ٹرافی: ممبئی کے 17 سال کے بلے باز نے بنائی ڈبل سنچری

اسپورٹس ڈسک،17اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ممبئی کے نوجوان بلے باز یشوسی جسوال نے چہارشنبہ کو وجے ہزارے ٹرافی (50 اوورز کا مقابلہ) میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ یشوسی نے بنگلور میں جھارکھنڈ کے خلاف جاری وجے ہزارے ٹرافی کے گروپ ۔ اے کے میچ میں 203 رنوں (154 گیندوں میں) کی زبردست انگیز کھیلی۔

یشوسی جسوال کے ریکارڈ
یشوسی جسوال لسٹ ۔ اے مقابلے میں ڈبل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 17سال 292 دنوں کی عمر میں ڈبل سنچری بنائی۔
21ویں صدی (28 دسمبر ، 2001) میں پیدا ہوئے یشوسی جسوال لسٹ ۔ اے میں سنچر بنانے والے پہلے کرکٹر ہے۔ یعنی پچھلے 18سال کے دوران پیدا ہوئے کسی کرکٹر نے اب تک یہ کمال نہیں کیا ہے۔

یشوسی جسوال نے 154 گیندوں کی انگیز میں 17 چوکے اور 12 چھکے (ٹورنامنٹ گیم میں سب سے زیادہ) بنائے۔ وہ 140 رن چوکے۔ چھکے ہی لگائے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں ڈبل سنچری لگانے والے یشوسی تیسرے بلے باز ہے۔ اس سے پہلے اسی سیزن میں وکٹ کیپر ۔ بلے باز سنجو سیمسن نے کیرل کے لیے کھیلتے ہوئے گوا کے خلاف ناٹ آوٹ 212 رن بناکر تاریخ بنائی۔ وہ وجے ہزارے ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں پہلی ڈبل سنچری 2008 میں اتراکھنڈ کے اوپنر کرن ویر کوشل (202 رن) میں بنائے۔

Tags: