Type to search

قومی

نسرگ طوفان سے بچاؤ کے لئے تیاری مکمل

nisarg-toofan

ممبئی، 2 جون (ذرائع) بحیرہ عرب میں اٹھا طوفان نسرگ چار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ممبئی کی طرف بڑھ رہا ہے- ہندوستانی محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ نسرگ 3 جون کو مہاراشٹرا کے رائے گڑھ ضلع کے ہریہرشور اور دمن کے درمیان ٹکرا سکتا ہے- محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر، ناسک، دھلے، نندوربار میں تین جون کے لئے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے ۔ پالگھر، دھلے اور نندوربار کے لئے چار جون کو بھی ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔

 

مہاراشٹر حکومت نے گردابی طوفان ’نسرگ‘ سے بچاؤ کے لئے ممبئی اور ساحلی کونکن علاقے میں حفاظتی اقدامات کئے ہیں محکمہ موسمیات کے حکام نے منگل کے روز یہاں کہا کہ نسرگ آج دیر رات یا بدھ کی صبح تک دستک دے سکتا ہے۔

نسرگ بنگالی لفظ ہے جسکا مطلب فطرت ہے، سمندر طوفانوں کے نام کی جو نئی لسٹ تیار ہوئی ہے، اس میں نسرگ پہلا نام ہے، دراصل اس سے پہلے 64 ناموں کی ایک لسٹ تھی جو امفان طوفان کے ساتھ ہی ختم ہوگئی ہے- اس لیے طوفانوں کے نام کی ایک نئی لسٹ تیار کی گئی ہے جس میں یہ پہلا نام ہے-