Type to search

اسپورٹس

ممبئی انڈینز نے جیتا 5ویں مرتبہ انڈین آئی پی ایل :ممبئی کو 20 کروڑ کی انعامی رقم

اسپورٹس ڈسک،11 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی پی ایل 2020 میں ممبئی انڈینس کے شاندار انگیز کھیلتے ہوئے دہلی کیپیٹلس کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا اور پانچویں بار انڈین پریمیر لیگ کا خطاب اپنے نام کرلیا- روہت شرما کی کپتانی میں ممبئی انڈینس پانچویں بار چیمئپین بنا-

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی اور سکریٹری جئے شاہ نے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو 20 کروڑ کی انعامی رقم پیش کی جنہوں نے پانچویں بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا ممبئی نے فائنل میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
گنگولی نے ممبئی کے کپتان روہت کو فاتح ٹرافی پیش کی۔
پہلی بار رنر اپ رہنے والی دہلی کی ٹیم کے کپتان شریس ایئر کو 12.50 کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

دہلی میں پہلے گیند بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں سات وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنائے، ممبئی نے 18.4 اوور میں ہدف پانچ وکٹ کھو کر حاصل کرلیا- ممبئی کے لیے رہوت شرما نے 51 گیند پر 68 رنوں کی انگیز ٹیم کی جیت میں اہم رول نبھایا-

بتادیں کہ ممبئی انڈینس نے جیسی ہی جیت حاصل کی، نیتا امبانی گراؤنڈ پر آگئی- اور انہوں نے روہت شرما کے ہاتھوں پر خوب ساری تالیاں ماری، اور وہی آکاش امبانی نے بھی روہت شرما کو خوشی سے پچھے سے ہی گلے لگا لیا- سوشل میڈیا پر انکا ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہا ہے- ممبئی انڈینس کی بات کریں تو ٹیم پہلی بار 2013 میں چیمپئین بنی تھی- اسکے بعد اس نے 2015، 2017 اور 2019 میں بھی خطاب جیتا- اس سے پہلے چنئی سپرکنگز 2010 اور 2011 ایسا کرنے میں کامیاب رہے-