Type to search

اسپورٹس

ممبئی انڈینز نے مہیلا جے وردھنے اور ظہیر خان کو سینٹرل ٹیم میں جگہ دی

ظہیر خان سینٹرل ٹیم

• مہیلا جے وردھنے ‘ گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس’ ہوں گے
• ظہیر خان کو ایم آئی کے ‘ گلوبل ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ’ بنایا گیا
• عالمی کرکٹ میں ممبئی انڈینز کی شناخت کو مزید مضبوطی دے گی سینٹرل ٹیم


ممبئی، 14 ستمبر، 2022 (پریس نوٹ) ممبئی انڈینز نے عالمی کرکٹ میں اپنی شناخت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک سینٹرل ٹیم تشکیل دی ہے۔ لیجنڈری کھلاڑی مہیلا جے وردھنے اور ظہیر خان اس مرکزی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ممبئی انڈینز کے ساتھ ایم آئی ایمریٹس اور ایم آئی کیپ ٹاؤن کی ٹیموں کو ملاکر ممبئی انڈینز کا پریوار (#OneFamily) اب کافی بڑا ہوگیا ہے۔ ممبئی انڈینز کی توسیع کے ساتھ، ‘ٹیم مینجمنٹ’ کو ایک سینٹرل ٹیم کی ضرورت محسوس ہوئی جو رویے، اقدار اور تدریسی تربیت میں مستقل مزاجی کو یقینی بنائے گی۔ ممبئی انڈینز کو آج اپنی کرکٹ اقدار کی وجہ سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتاہے۔

مہیلا جے وردھنے کو سینٹرل ٹیم میں ‘ گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس’ بنایا گیا ہے۔ وہ ممبئی انڈینز گروپ کے عالمی کرکٹ آپریشنز کی نگرانی کریں گے۔ اس میں ایک مجموعی اسٹریٹجک منصوبہ بنانا، ایک مربوط عالمی ‘ اعلی کارکردگی ایکو سسٹم’ بنانا اور ہر ٹیم کی کوچنگ اور سپورٹ ڈھانچے کے لیے ذمہ دار شامل ہے۔ اس کے ساتھ وہ ٹیم کے ہیڈ کوچز کے ساتھ ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ممبئی انڈینز کو کرکٹ کا عظیم برانڈ بنانا بھی ان کے کام کا حصہ ہوگا۔

ظہیر خان کو ایم آئی کا ‘گلوبل ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ’ مقرر کیا گیا ہے۔ ان پر کھلاڑیوں کی ترقی کی ذمہ داری ہوگی۔ دنیا بھر میں ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش اس کے کام کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ ہر خطہ کے اپنے منفرد چیلنجز ہوتے ہیں، ظہیر خان چیلنجز سے نمٹنے میں دنیا بھر کی ایم آئی ٹیموں کی مدد کریں گے۔

مسٹر آکاش ایم امبانی، چیئرمین، ریلائنس جیو انفوکومنے کہا: “میں مہیلا اور ظہیر کو ہماری عالمی کور ٹیم کا حصہ بنا کر بہت خوش ہوں۔ دونوں ایم آئی فیملی کا لازمی حصہ رہے ہیں اور کرکٹ ایم آئی کی روح کو مجسم بناتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ عالمی سطح پر ہماری تمام ٹیموں کے ذریعے مساوی روانی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوں گے اور پوری دنیا میں کرکٹ کے ایکو سسٹم میں تبدیلی لائیں گے۔

مسٹر مہیلا جے وردھنے، گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس، ایم آئی نے کہا، ایم آئی کے عالمی کرکٹ آپریشنز کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ محترمہ امبانی اور آکاش کی قیادت اور رہنمائی نے ایم آئیکو دنیا کی سب سے قیمتی کرکٹ فرنچائز بنا دیا ہے اور میں ایم آئی کو عالمی سطح پر ترقی کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ میں کرکٹ کا ایک مضبوط مربوط عالمی برانڈ بنانے کے لیے اس نئی ذمہ داری کا منتظر ہوں۔

مسٹر ظہیر خان، گلوبل ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ، ایم آئینے کہا، “میں عاجزی کے ساتھ اس نئے کردار کو قبول کرتا ہوں اور مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے محترمہ نیتا امبانی اور آکاش کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایم آئی ایک کھلاڑی اور کوچنگ ٹیم کے ایک رکن کے طور پر میرے لیے ایک گھر کی طرح ہے، اور اب جب کہ ہم ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، میں عالمی نیٹ ورک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاہ نئی صلاحیت کا پتہ لگایا جاسکے جو ممبئی انڈین پریوار میں شامل ہوسکے۔‘‘

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *