Type to search

بزنس

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت 25سال کی عمر بنے جیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر

بزنس ڈسک،26مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز کی مکمل ملکیت ماتحت کمپنی جیو پلیٹ فارمس، میں فیس بک ، جنرل اٹلانٹک، کے کے آر جیسے سرمایہ کاروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ لیکن ایک بڑی خبر ہے جسکا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کو باضابطہ طور پر خاندانی بزنس میں شامل کیا گیا ہے۔ 25سالہ اننت امبانی نے جیو پلیٹ فارمس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور میں ڈیبیو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم مودی کی طرف سے ملک گیر لاک ڈاؤن اعلان سے ایک ہفتے سے پہلے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی۔