Type to search

بزنس

ایشا امبانی اور آنند پیرامل جڑواں بچوں کے والدین بن گئے

ایشا امبانی سمتھ سونین نیشنل

ممبئی۔ 20؍ نومبر۔ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

 

امبانی خاندان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 19 نومبر 2022 کو ایشا امبانی نے اپنے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے ۔ انبانی خاندانی نے دونوں کا بچوں کا نام بھی رکھ دیا ہے۔ بیان کے مطابق لڑکے کا نام کرشنا اور لڑکی کا نام آدیا رکھا گیا ہے۔ امبانی اور پیرامل خاندان نے ملک کے عوام سے دونوں بچوں کو ایشا اور آنند پیرامل کیلئے نیک خواہشات کی اپیل کی ہے۔ نئی فیملی اپنی زندگی کے انتہائی اہم مرحلہ میں ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ایشا امبانی نے آنند پیرامل کے ساتھ 12 دسمبر 2018 کو ممبئی میں شادی کی۔ ان کی شادی کو اب بھی ہندوستان کی سب سے بڑی شادی سمجھی جاتی ہے۔ انبانی خاندان کی طرف سے جاری بیان میں، خاندان نے نومولود بچوں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان نے بچی کا نام آدیا اور بچے کا نام کرشنا رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ماں اور بچے صحتمند ہیں اچھی صحت کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور خاندان اگلی نسل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

Tags:

You Might also Like