Type to search

ٹی وی اور فلم

ایم ٹی وی روڈیز کی ونر رہی شویتا مہتا

ٹی وی ڈسک،19مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2017 کے سب سے مشہور شو ایم ٹی وی روڈیز کے 14ویں سیز کی ونر رہ چکی شویتا مہتا نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بے حد بولڈ تصویر شیئر کی ہے- سمندر کنارے بکنی میں واک کرتے ہوئے شویتا مہتا بے حد ہاٹ لک میں دیکھائی دے رہی ہے، شویتا اپنی فیٹنس کے ساتھ ساتھ پرفیکٹ فیگر کا بھی خاص خیال رکھتی ہے، شویتا مہتا کئی بار سوشل میڈیا پر ورک آوٹ کرتے ہوئے تصویر اور ویڈیو شیئر کرچکی ہے-

شویتا مہتا نے گرو جمبھیشور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، حصار، ہریانہ ، سے بی ٹیک کیا اور آئی ٹی میں کام کرنے کے لئے بنگلور گئیں۔ وہاں تقریبا پانچ سال تک کام کیا، اس اثنا جم کا شوق ہوا تو فٹنس پر کام کیا پھر نوکری چھوڑ دی۔ مضبوط باڈی بنانے کے چکر میں پورے پیسے ختم ہوگئے۔ جب مقابلہ کے لئے بکنی پہنی تو ماں کو بہت خراب لگا، اور کئی دنوں تک بات نہیں کی۔
بتادیں کہ روڈیزکے سیلیکشن کے وقت شویتا نے ہربھجن سنگھ کو اپنے کاندھے پر اٹھا لیا تھا جو کافی مشہور ہوا تھا۔

بکنی میں شویتا مہتا اپنی بولڈ اداؤں سے چہر ڈھاتی دیکھائی دے رہی ہے- شویتا سال 2016 میں جیرائی ویمنس فیزک کی ونر بھی رہ چکی ہے- اس سے پہلے شویتا سال 2015 میں جیرائی ویمنس فیٹنس ماڈل کی رنراپ بھی رہ چکی ہے- شویتا ٹی وی کے مشہور سیریل بدھو بہو میں دیکھائے دے چکی ہے- شویتا کی پیدائش 20 جنوری 1993 کو ہوئی ، شویتا ایک سافٹ ویئر انجینئر اور فٹنس ٹرینربھی ہے،

Tags: