Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس کی طرف سے جے ای ای۔آئی آئی ٹی اور این ای ای ٹی کی مفت کوچنگ، 30 جنوری اور 7 فروری کو لطیفی۔40 کا انٹرنس ٹسٹ

ایم ایس جے ای ای

حیدرآباد 9/جنوری (پریس ریلز) ایم ایس کی طرف سے آئی آئی ٹی۔ جے ای ای اور نیٹ کی مفت کوچنگ میں داخلہ کے لئے 30 جنوری اور 7 فروری 2021 کو داخلہ ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سال عالمی وبا کے سبب یہ انٹرنس ٹسٹ آن لائن کرایا جا رہا ہے۔

طلباء اپنے گھر سے ہی ان دونوں تاریخ میں ٹسٹ لکھ سکتے ہیں اور ان دونوں ٹسٹ میں بہترنشانات والے ٹسٹ کی بنیاد پر طلباء کا سلکشن کیا جائے گا۔

ایم ایس آئی آئی ٹی اکیڈمی کے ڈائرکٹر افضل الرحٰمن نے آج پر یس کو اسکی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ امسال لطیفی۔ 40 کا انٹرنس ٹسٹ بذریعہ آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں کامیاب طلباء کو دو سال میں انٹرمیڈیٹ امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جے ای ای۔آئی آئی ٹی اور این ای ای ٹی کی بھی تیاری کرائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کلاس 10 پاس طلباء اس ٹسٹ کو لکھنے کے اہل ہیں اور داخلہ پانے والے کامیاب طلباء کو نیٹ یا آئی آئی ٹی کی تیرای کے 5 لاکھ روپئے کا اسکالر شپ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پینڈمیک کے سبب لطیفی۔40 انٹرنس ٹسٹ آن لائن کرایا جا رہا ہے۔

جو 30 جنوری اور 7 فروری کو منعقد کیا جارہا ہے جو تین گھنٹے کا ہے دونوں تورایخ کو یہ ٹسٹ دو پہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک چلے گا۔ امید وار اگر چاہے تو دونوں ہی تواریخ کو ٹسٹ لکھ سکتے ہیں اور دونوں ٹسٹ میں سے بہتر ٹسٹ والے نشانات کو میرٹ لسٹ تیار کرنے میں شامل کیا جائے گا۔  ٹسٹ میں شرکت کے لئے امیدوار کو ایم ایس کی ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر اپنا رجسٹریشن کرکے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

واضح ہو کہ ایم ایس ائی آئی ٹی اکیڈی کا شمار ملک کی صف اول کی اقلیتی تعلیمی ادارے میں ہوتا ہے۔ ہر سال یہاں سے سیکڑوں طلباء کو گونمنٹ میڈیکل کالجوں اور  آئی آئی ٹی اوراین آئی ٹی تعلیمی اداروں میں داخلہ ملتا ہے ایم ایس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے طالب علم عبداللہ محمد نے سال 2020 کے آئی آئی ٹی (ایڈونسڈ) میں آل انڈیا 92 رنک لایا اسی سال ایم ایس کے 17 طلباء نے نمایاں نشانات کے ساتھ  جے ای ای۔آئی آئی ٹی کے ایڈونسڈ امتحان میں کامیابی پاکر ملک کے معروف آئی آئی ٹی میں داخلہ پایا۔ وہی آئی آئی ٹی  (مینس) کے امتحان میں بھی ایم ایس کے طلبئا نے تاریخی کامیابی حاصل کیا۔

سال 2020 کے (مینس)  آئی آئی ٹی  میں 2 طلباء کو 99.9 فیصد نشانات 8 طلباء کو 99 فی صد نشانات  24 طلباء کو 95 فی صد اور 39 طلباء کو 90 فی صد نشانات حاصل ہوئے۔ دوسری طرف سال 2020 کے آئی آئی ٹی۔ یو سی ای ای ڈی  کے امتحان میں ایم ایس کے طالب علم نے آل انڈیا 21واں  رینک حاصل کیا۔

اس طرح ابتک ایم ایس کے کوچنگ سے 117 فیض یاب طلباء نے ملک کے مختلف آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرکامیابی حاصل کیا ہے۔ وہیں این ای ای ٹی کی کوچنگ پاکر سال 2020  میں 161طلباء کو مختلف گونمنٹ کالجوں میں فری سیٹ ملااور اس طرح اب تک ایم ایس سے  1530  طلباء نے گورنمنٹ فری سیٹ پاکر میڈیکل تعلیم مکمل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملت کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے اور انہیں اعلیٰ تعلیم سے لیس کرنے کے لئے ایم ایس مینجمنٹ  نے یہ قدم اٹھایا ہے اس مقصد کے لئے ابتدائی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کورسیز کے ادارے قائم کئے اور ملت کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم سے لیس کرنے میں سرگرداں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن میں کوئی دشواری ہو تو امیدوار ان موبائل نمبر 9573519922 یا

اس ای میل

پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ mslateefi40@msinstitutions.com

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *