Type to search

تعلیم اور ملازمت

این ٹی ایس ایس کے امتحانات کے سبب ایم ایس لطیفی 40-کے داخلہ ٹسٹ میں توسیع

’آئی آئی ٹی۔این ای ای ٹی‘کی مفت کوچنگ کا داخلہ ٹسٹ 24/ نومبر کو


حیدرآباد 31/ اکتوبر (پریس ریلز):’آئی آئی ٹی۔این ای ای ٹی‘کی مفت کوچنگ کے لئے ایم ایس ایجوکیشن کی طرف سے کرائے جانے والے آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب یہ ٹسٹ 24نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائرکٹر محمد افضل الرحمن نے آج پریس کواسکی معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کی طرف سے دسویں کلاس کے طلباء کے لئے ایم ایس لطیفی۔40کے نام سے آئی آئی ٹی۔این ای ای ٹی،کی مفت کوچنگ فراہم کرائی جاتی ہے۔اس میں داخلہ کے لئے ہر سال ایک آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان اس سال 17نومبر 2019ء کو ہونا طے تھا لیکن اسی تاریخ کو’این سی ای آر ٹی‘کی طرف سے این ٹی ایس ای (نیشنل ٹالینٹ سرچ امتحان) کا امتحان منعقد ہونے کے سبب ایم ایس لطیفی۔40کے انٹرنس ٹسٹ کی تاریخ میں ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا۔اب یہ ٹسٹ 24نومبر کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ’آئی آئی ٹی۔این ای ای ٹی‘کی مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے ہندوستان کے 120شہروں میں اس ٹسٹ کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔ یہ ٹسٹ دسویں جماعت کے طلباء کے لئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹسٹ میں شرکت کے لئے امیدواروں کو ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر جاکر آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا اور اپنے امتحان مراکز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ڈائرکٹر محمد افضل الرحمن نے بتایا کہ ایم ایس لطیفی۔40 میں طلباء کو دوبرس تک مفت’آئی آئی ٹی۔این ای ای ٹی‘کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لئے بھی تیار کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس لطیفی۔40پروگرام ایک اقامتی کوچنگ پروگرام ہے جہاں طلباء کا قیام، طعام اور دوبرس کی کوچنگ پوری طرح مفت ہے۔ یہ کوچنگ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے (سی ایس آر) کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت چلایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ایم ایس لطیفی۔40 سے کوچنگ پاکر 95طلباء نے ملک کے مختلف ’آئی آئی ٹی۔این ای ای ٹی‘ میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ جبکہ 1373طلباء نے میڈیکل کے فیلڈ میں اپنا کرئیر بنایاہے۔

Tags:

You Might also Like