Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے انٹرنس ٹسٹ کا ریزلٹ آج شائع

میرٹ میں آنے وا لے امیدوار کو ا انٹرویو کے لئے حیدرآباد اور دہلی میں بلایا گیا


حیدرآباد 19/اگسٹ (پریس ریلیز) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے انٹرنس ٹسٹ کا ریزلٹ 20 اگست بروز منگل کو شائع کیا جارہا ہے جو ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر دستیاب ہوگا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے آج اسکی اطلاع پریس کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکاڈمی کے اقامی کو چنگ میں داخلہ کے لئے 21 جولائی کو کل ہند سطح پر جو انٹرنس ٹسٹ کرائے گئے تھے اسکے نتائج بروز منگل 20 اگست کو جاری کئے جارہے ہیں جو ایم ایس کے ویب سائیٹ پر آپ لوڈ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ سے کم مدت میں اس امتحان کا ریزلٹ تیار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس تحریری امتحان میں کامیاب امیدوارکو انٹرویو کے لئے حیدرآباد اور دہلی میں بلایا گیا ہے۔
مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو دوشہروں حیدرآباد اور دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ساوتھ انڈیا کے تمام کامیاب امیدوار کا انٹرویو 24 اور 25 اگست کو حیدرآباد میں کیا جارہا ہے جبکہ نارتھ انڈیا کے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے 31 اگست اور یکم ستمبر کو دہلی بلایا جارہا ہے۔ انٹرویو کی تیاری کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرویو پینل بیوروکریٹ، ماہر تعلیم، ماہر نفسیات پر تیار کیا گیا ہے جو تفصیل سے امیدواروں کی تعلیمی اور ذہنی صلاحیتوں کی پرکھ کرانکا داخلہ کے لیے انتخاب کرینگے۔ امیدوار کا فائنل انتخاب تحریری اور انٹریوں کے نشانات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مفت اقامتی آئی اے ایس  کوچنگ کے لئے ایم ایس نے 21 جولائی کو ملک کے 23 ریاستوں کے 72 شہروں میں انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے شرکت کیا۔ لڑکیوں کی بھی خاطرخواہ تعداد نے امتحان میں شرکت کیا۔
مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی اپنی (سی ایس آر) کار پوریٹ شوشل ریسپانسی بلیٹی کے تحت آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے تا کہ ملت کے طلباء کو سیول سرویزامتحان کی تیاری کرواکے ملک کی بیورکریسی میں شامل کیا جاسکے۔ اور امید ظاہر کیا انشاء اللہ جلدہی ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی سے وسیع تعداد میں طلباء کامیابی حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اپنی خدمات فراہم کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید سہولیات اے/سی کلاس رومس‘ لائبریری اور انٹرنیٹ سے مربوت عمارت میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے کتابوں کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔ سیول سرویز کے امتحان کے لئے ضروری تمام مواد اکٹھا کیا گیا ہے۔ تاکہ پرسکون ماحول میں طلباء پوری شاندار انہماک سے امتحان کی تیاری کرسکیں۔ اس اکیڈمی میں قیام و طعام کی پوری سہولیات مفت فراہم کیا گیا ہے۔ کوچنگ اور نگرانی کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کیا گیاہے۔ داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے۔
لڑکیوں کے لئے پوری طرح علیحدہ عمارت میں کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔لڑکیوں کو صرف ڈے اسکالر کی بنیاد پر داخلہ دیا جارہاہے اور ان کے لئے رہائش کی سہولیات نہیں ہو گی۔

Tags:

You Might also Like