Type to search

تعلیم اور ملازمت

یو پی ایس سی سیول سروسیز پرلیمنری امتحان میں ایم ایس آئی ا ے ایس اکیڈمی کے 8 طلبا کامیاب

ایم ایس آئی ا ے ایس

این ای ای ٹی اورآئی آئی ٹی میں شاندار کامیابیوں کے بعد کی سب سے بڑی کامیابی


حیدرآباد،24 اکتوبر (پریس ریلیز) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے 8طلباء یو پی ایس سی کے سیول سروسیز پرلیمنری امتحان 2020میں کامیابی حاصل کی۔ این ای ای ٹی اور آئی آئی ٹی میں امسال کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کے بعد یہ بڑی کامیابی ہے۔

ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ گذشتہ شام یو پی ایس سی نے سیول سرویسز پریلمنری امتحان 2020کا نتیجہ شائع کیا جس میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے 8 طلباء کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن اور پنڈامک کی روکاٹوں کے باوجود یہ کامیابی ہمارے لیے حوصلہ بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحیح رہنمائی اور ساز گار ماحول ہی اس امتحان میں کامیابی کے لیے اہم ہے جو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں طلباء کو فراہم کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے ہمارے طلباء کی تعداد میں ہرسا ل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے امسال 8کامیاب طلباء کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان 8طلباء کو تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔ جن میں ریاست تلنگانہ کے دو طلباء کرناٹک (منگلور) کے تین طلباء جھارکھنڈ (دھنباد) کے ایک طلباء اور مہاراشٹرا (اورنگ آباد) اور راجستھان (جے پور) کے ایک طلباء شامل ہیں۔

علاقہرول نمبرامیدوار کا نامسلسلہ نشان
ورنگل1034265ایم اے عظیم سہیل1
حیدرآباد1016454محمد عبدال واسع2
جے پور6414165فیضان احمد3
اورنگ آباد3805836محمد عدنان4
دھنباد1025527سیف علی5
منگلور7301244محمد عشرت6
منگلور7300796سید ذیشان7
منگلور7302130بی آر رومان احمد8

ایم ایس کے سینئر ڈائریکٹر محمد معظم حسین نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2017میں آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام عمل لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کے مینجمنٹ نے ملک میں ملت کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اکیڈمی کا آغاز کیا اور ملک گیر سطح پر انٹرنس ٹسٹ کرانے کے بعد امیدوار کا انتخاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک اکیڈمی سے چار بیاچ کوچنگ حاصل کیا اور ہر سال یو پی ایس سی کے امتحان میں ہمارے طلباء کا میاب ہوتے رہے۔ پہلے سال سے ہی امیدوار کامیاب ہونا شروع ہوگئے۔

اور اب تک امیدوار یو پی ایس سی کے پریلمنری امتحان میں کامیاب ہوئے اور امسال یہ تعداد 8تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسکے علاوہ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن، بہار پبلک سروس کمیشن اور دیگر ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے امتحانوں میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے 5طلباء نمایاں کامیابی کے ساتھ نوکریاں حاصل کی۔ اور مزید 4طلباء انٹرویو کے نتیجہ کے انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ہمارے اکیڈمی کے ایک امیدوار یو پی ایس سی کے انٹریو اسٹیج تک کامیابی حاصل کی تھی لیکن صرف 20مارکس سے میرٹ لسٹ میں کامیاب امیدوار بننے سے چوک گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی ایک مفت اقامتی کوچنگ سنٹر ہے جہاں طلباء کا قیام، طعام اور کوچنگ بالکل مفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی میں کتابوں سے بھرپور پری۔وائی۔فائی اور جسمانی، فٹنس کا سامان دستیاب ہے۔ اکیڈمی میں داخلہ کے پروسیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی میں داخلہ کے لیے ہر برس ایک انٹرنس ٹسٹ ملک کے تقریبا 70شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب طلباء کو انٹرویو کے لیے حیدرآباد، دہلی مدعو کیا جاتا ہے۔

اور اسی میں کامیاب 30طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایس مینجمنٹ نے اپنے سی ایس آر (کارپوریٹ شوشل ریسپانسپلٹی) کے تحت یہ اکیڈمی شروع کیا تاکہ ملک کی ترقی میں ملت کے نوجواں اپنا تعاون پیش کرسکیں۔

Tags: