Type to search

تعلیم اور ملازمت

الحمداللہ!ایم ایس ہے تو ناممکن بھی ممکن ہے۔

دو طلباء نے جے ای ای (مینس)میں تاریخی 99.92%نشانات حاصل کیا


حیدرآباد18/جنوری(پریس ریلز) ایم ایس کے طلباء نے ہندوستان کے سب سے مشکل ترین امتحان جے ای ای (مینس)میں اور ابتک کے سب سے اعلی ترین نشانات لگا کر ناممکن کو ممکن کر دیکھایا نشنل ٹسٹنگ ایجنس(این ٹی اے)کے طرف سے منعقد جے ای ای (مینس)کے آن لائین امتحان کا ریزلٹ آج جاری ہوا جس میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے عبداللہ محمد نے 99.9248% اور عمیر سورتی نے 99.9212%آل انڈیا اعلیٰ نشانات حاصل کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا یہ نشانات ہندوستان کے اعلیٰ نشانات میں ہیں۔

ایم ایس ایجوکیشن کے سینرڈائرکٹرمعظم حسین نے آج پریس کو ایم ایس کی اس تاریخی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ ایم ایس کے طلباء نے ہندوستان کے سب سے مشکل ترین امتحان میں اعلیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایا ں نشانات حاصل کیا اور تاریخ رقم کی۔ انہوں نے بتایا کہ دو طلباء عبداللہ محمد (99.9248%) اور عمیر سورتی(99.9212%) نے اس امتحان میں ٹاپ رینک نشانات(صد فیصد)حاصل کیا۔جبکہ 6طلباء نے صد فیصد 99%سے اوپر نشانات حاصل کئے۔اسکے علاوہ 23طلباء نے(صد فیصد) 95%سے اوپر 37طلباء نے(صدفیصد) 90%سے اوپر نشانات حاصل کئے۔ان میں سے 99.99 (صدفیصد)سے اوپر نشانات لانے والے طلباء ہیں۔

  (99.9248%)

عبداللہ محمد

  (99.9214%)

عمیر سورتی

  (99.6816%)

سہیل فراز صدیقی

  (99.5830%)

محمد سمید حسین

  (99.5660%)

شیخ سمیر

  (99.0370%)

محمد عفان سوانر

انہوں نے بتایا کہ جے ای ای مینس ملک کے سب سے مشکل ترین امتحانات میں سے ایک ہے۔اس امتحان میں ہر سال لاکھوں طلباء شریک ہوتے ہیں۔ امسال 9لاکھ 20ہزار طلباء نے امتحان لکھا تھا جس میں صرف 30ہزار طلباء کو ہی ملک کے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی میں داخلہ ملتا ہے۔ اس میں بھی معروف تعلیمی ادارے میں داخلہ نمایاں نشانات لانے والے کو ہی ملتا ہے۔ امسال این ٹی اے نے یہ امتحان 7جنوری سے 9جنوری کو منعقد کیا تھا۔ جس کے نتائج آج جاری کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ نے جے ای ای مینس میں طلباء کی اس شاندار کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام طلباء، اولیائے طلباء اور فیکلٹی ممبرس اور اسٹاف کو مبارکباد دیا۔اور کہا کہ ہمارے فیکلٹی کی کڑی محنت اور لگن نے طلباء کو اس کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایم ایس کے طلباء نے ہر مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں نشانات لانے کی اپنی تاریخ کو ناصرف برقرار رکھا بلکہ اعلیٰ ترین میرٹ لسٹ میں جگہ حاصل کرنے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم ایس آئی آئی ٹی، این ای ای ٹی اکیڈمی ابتک 95طلباء نے ملک کے مختلف آئی آئی ٹی، این آئی ٹی میں داخلہ پاکر تعلیم مکمل کیا جبکہ 1373طلباء نے ڈاکٹر بنے اور 130طلباء نے چارٹرڈ اکاوٹنس کی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔ایم ایس کی اس شاندار پرواز نے امسال ایک نئے میدان میں بھی اڑان بھرا اور 15طلباء نے یو پی ایس سی کی طرف سے منعقد کئے جانے والے این ڈی اے امتحان (نیشنل دیفنس اکاڈمی) میں کامیابی حاصل کیا۔ ان طلباء کا ارمڈ فورس کے کالج سے ڈگری مکمل ہونے کے بعد انڈین ڈیفنس فورسیز میں بطور افسر تقرر ہوجائے گا۔

ایم ایس آئی آئی ٹی، این ای ای ٹی اکیڈمی کے ڈائرکٹر افضل الرحمن نے بتایا کہ ان طلباء کو ماہر اساتذہ کی نگرانی میں دو برس کی کڑی کوچنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بیاچ کے لئے طلباء کا رجسٹریشن جاری اور داخلہ ٹسٹ کے طلباء ایم ایس کے ویب سائٹwww.mseducationacadmey.inپرآن لائین داخلہ ٹسٹ لکھ کرداخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like