Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ایم ایس لطیفی 40 کےداخلہ امتحان کی تواریخ کا اعلان

آن لائن ٹسٹ 26 نومبر اور 04 دسمبر کو منعقد ہوگا
چالیس منتخب طلبہ IIT یا NEET انٹرنس کورسز میں 2 سال کے لیے 5 لاکھ روپئے تک کی اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں


حیدرآباد ۔29 ؍ اکٹوبر (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے انتظامیہ نے اس سال کے ایم ایس لطیفی 40 اسکالرشپ ٹیسٹ کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تمام10 ویں کلاس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اس اسکالرشپ ٹیسٹ کو لکھنے کے اہل ہیں۔یہ ٹیسٹ آن لائن لیا جائے گا ۔ ملک بھر اور خلیج میں مقیم طلبہ اپنے گھر سے 26 نومبر 2022 یا 04 دسمبر 2022 کو اس ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں یا دونوں امتحان لکھ سکتے ہیں، اس صورت میں دونوں میں سے حاصل کردہ بہترین نشانات پر غور کیا جائے گا۔

اور اس طرح میرٹ کے ذریعہ 40 طلبہ کو منتخب کرتے ہوئے انہیں دو سالوں میں 5 لاکھ کی اسکالرشپ دی جائے گی ۔ وہ انٹر میڈیٹ(10+2)کی تعلیم کے ساتھ لطیفی 40 کے IIT یا NEET انٹرنس کورس کے لیے حیدرآباد میں قائم خصوصی کیمپس میں رہائشی اور غیر رہائشی دونوں تعلیمی پروگرامس کے لئے درخواست دے سکتےہیں۔

 

اس کے لئےکوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہوں گے اور ان کی مکمل تعلیم اور بورڈنگ دو سال تک مفت ہو گی۔
رجسٹر کرنے کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید تفصیلات جاننے کے لیے 9573519922 پر کال کریں۔

Tags:

You Might also Like