Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایس ایس سی میں 10/10 جی جی پی اے، لانے والے ایم ایس کے 15 طلباء کو مینجمنٹ کی طرف سے ’جی آر کے ایوارڈ‘ سے نوازاگیا۔

زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انسان کا ویژنری ہونا ضروری ہے: چیرمین محمد عبدالطیف خان


حیدرآباد 28/جنوری (پریس ریلز):ایس ایس سی میں 10/10 جی جی پی اے، لانے والے ایم ایس کے 15 طلباء کو آج مینجمنٹ کی طرف سے ’جی آر کے ایوارڈ‘) غلام رسول خاں ایوارڈ( سے نوازاگیا۔ باغ عامہ کے للیتھا کلاتھورم میں منعقد کلاس X طلباء کے لئے منعقد آج ایک موٹیویشن پروگرام کے دوران ان 15 اچیورس طلباء کو فی کس دس ہزار روپئے کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

آج کی اس موٹیوشن پروگرام سے ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے چیرمین محمد عبدالطیف خان،‘ مینجنگ ڈائرکٹر انوراحمد اور سینر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے خطاب کیا۔ ایم ایس کے صددرنشین محمد عبد الطیف خان نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انسان کا ویژنری ہونا ضروری ہے۔ جب زندگی کا مقصد ہوگا تو منزل خود بخود بنتا جائے گا۔ مگر اس کے لئے انسان کو مثبت سوچ اور مظبوط ارادہ ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی زندگی میں شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم گول دونوں طرح کے گول سیٹ کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے انسان کو چیلنجر بنا سیکھنا چاہئے کیونکہ پرابلم اور چیلنج ایک سکے کے دوپہلو ہیں۔ ایک مثبت پہلو ہے جبکہ دوسرا منفی پہلو ہے۔

چیرمین محمد عبدالطیف خان نے طلباء کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کو الگ بنائیں اور منفی سوچ کو تبدیل کریں کیونکہ جب انسان اپنی سوچ تبدیل کرتا ہے تو اسکی زندگی میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ انہوں نے طلبئا کو کہا کہ وہ چینلچ کا سامنا کرنا سکھیں تاکہ وہ صورت حال سے با آسانی نمپٹ سکھنگے۔

انہوں نے طلباء کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی سے اپنے آپ کو آنے والے چینلنجوں کا سامنا کرنے کو تیار کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشین آنسان کی جگہ لے گا جس سے جاب کے دوائع کم ہوجائینگے۔ اسلئے ابھی سے ہمیں مشین کو مینیج کرنے کا ہنرسیکھ لینا ہوگا۔

انہوں نے طلباء کو صلاح دی کہ وہ اپنے اندر اعلیٰ اخلاق اور انکساری اور نرمی کی صف پیدا کریں اور لوگوں سے ہمدردی کا جذبہ پیدا کرئے انہوں نے کہا کہ جن انسان میں یہ صفات پائے جاتے ہیں انہیں اپنے کریئر کے اعلیٰ مقام پر جائنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے آخر میں یہ کہا کہ ایم ایس مینجمنٹ آپ سے یہ امید رکھتا ہے کہ کنٹریبیوٹر بنیں اور آپ نوکری لینے والے بنیں بلکہ نوکری دینے والے بنیں اور اپنی صلاحیت سے اس ملک میں زیادہ سے زیادہ کنٹریبیوٹر کریں۔

مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے طلباء کی کامیابی میں والدین کی اہمیت اور انکی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابیوں کے پیچھے والدین خصوصاً ماں کی قربانی کا اہم رول رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ماں باپ کا ہوگیا اسکے لئے اللہ تمام چیزیں آسان کردیتا ہے انہوں نے طلباء کو کہا کہ آج اپکے پاس والدین کو تحفہ دینے کا وقت آگیا ہے اور اپکا تحفہ ایسا ہونا چائیے جس سے انکا سر فخر سے بلند ہو جائے۔ ایس ایس سی کے آنے والے امتحان میں نمایاں نشانات لاکر اپنے انہیں ایک یادگار تحفہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کوو الدین اساتذہ اور بڑوں کی عزت و تعیظم کرنے کی نصحیت کرتے ہوئے کہ کہ ان بزورگوں کی دعائیں ہمیں کامیابی کے منزلیں طے کرنے میں کافی معاون ہوتی ہیں اور ان سے ہمیں اپنی کامیابی کی دعائیں کرانا چایئے۔

مینجنگ ڈائرکٹرانور احمد نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنی تقرر ختم کیا اور کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہمارے طلباء ایسے مقام پر پہنچے جہاں وہ سماج کے لئے مثال بنیں۔سنیر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے طلباء کوپر امید اور بلند حوصلہ رکھنے کی صلاح دی اور انہیں پوری لگن کے ساتھ امتحان میں تیاری کرنے چاہیئے۔

Tags:

You Might also Like