Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس کی طرف سے این ای ای ٹی ۔ جے ای ای / آئی آئی ٹی کی فری اقامتی کوچنگ

نومبر 17 کو ملک کے 120 شہروں میں داخلہ ٹسٹ


حیدرآباد12/اکٹوبر (پریس ریلز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے این ای ای ٹی ۔ جے ای ای / آئی آئی ٹی کی فری اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے 17نومبر کو کل ہند سطح پر ایک انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ ٹسٹ ملک کے 120شہروں میں کرائے جائینگے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائرکٹر محمدافضل الرحمن نے آج پریس کو اسکی جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2022ء کے این ای ای ٹی ۔ جے ای ای / آئی آئی ٹی کی پری پرٹری کورس میں داخلہ کے لئے ایم ایس لطیفی 40- کے نام سے کل ہند سطح پر 17نومبر 2019ء ایک انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔ ملک کے 120شہروں میں اس ٹسٹ کے مراکز بنائے گئے ہیں۔ ٹسٹ میں شرکت کرنے کے لئے امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن فارم پرُ کرنا ہوگا۔ جو ایم ایس کے ویب سائیٹwww.mseducationacademy.inپر دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹسٹ دسویں جماعت کے طلباء کے لئے ہی منعقد کیا جا رہا ہے۔

ڈائرکٹر افضل الرحمن نے بتایا کہ ایم ایس اپنے سی آر ایس پروگرام کے تحت لطیفی 40-کے نام سے این ای ای ٹی ۔جے ای ای / آئی آئی ٹی کی کوچنگ فراہم کر رہا ہے۔ جو گذشتہ 9برسوں سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان 2برس کی کوچنگ کے لئے ایک طلباء پر 5لاکھ کا خرچ آتا ہے جس میں طلباء کے قیام،طعام، کوچنگ اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ ایم ایس اپنے سی آر ایس پروگرام کے تحت ان اخراجات کا ذمہ اُٹھاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایس اپنے لطیفی40-پروگرام کے تحت ہر سال ایک آل انڈیاٹسٹ منعقد کر کے 40طلباء کا انتخاب کرتا ہے اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں دو برس کی این ای ای ٹی ۔جے ای ای / آئی آئی ٹی کی کوچنگ کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحان کی تیاری بھی کروا تا ہے۔

یہ عمل گذشتہ 9برسوں سے جاری ہے۔اور اسکے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ ایم ایس کی اس کاوش کا یہ نتیجہ ہے کہ اس مدت میں ابتک 95 طلباء کو ملک کے مختلف این آئی ٹیز ، آئی آئی ٹیز میں داخلہ ملا ہے۔ اسکے ساتھ ہی 1373طلباء نے ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کی۔ مزید معلومات اور ٹسٹ سنٹرس کی جانکاری کے لئے اس فون نمبر 8688131335 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

Tags:

You Might also Like