Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا جشن یوم آزادی ۔ کارپوریٹ آفس سمیت ملک بھر میں پھیلے 102 تعلیمی اداروں میں تقاریب کا انعقاد

ایم ایس جشن یوم

حیدرآباد ۔ 15 آگسٹ (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے پچہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی ماں صاحب ٹینک، پر رسم پرچم کشائی انجام دی۔

اس موقع پر انور احمد نے جشن میں شریک اسٹاف کو پچہتر 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اور انہیں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کے لیے کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کریں۔

 

مجاہدین آزادی نے اپنی سب سے اہم  چیز یعنی اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تھا کہ آنے والی نسلیں آزاد رہیں ۔  اور اب ہمارا فرض ہے کہ نہ صرف ہم انکی قربانیوں کو یاد رکھیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو انکے کارناموں سے واقف کروائیں ۔ انور احمد نے کہاکہ اس ملک کی تاریخ کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے

  جس طرح ہمارا ملک مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا گلدستہ ہے اسی طرح آزادی کی لڑائی میں سب نے مل جل کر حصہ لیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آزادی کی لڑائی میں مسلمانوں کی شراکت سے بھی نئی نسل کو واقف کروایا جائے۔

  انہوں نے کہا کہ 1857 کی پہلی جنگ آزادی میں شہید مسلم علماء کی تعداد 27ہزار ہے ۔ انہوں نے مزید زور دے کر اساتذہ سے کہا کہ وہ اس متعلق قلمبند واقعات بارے میں معلومات حاصل کریں اور طلباء کو واقف کروائیں ۔

رواں سال ایم ایس کے قیام کا تیسواں 30 سال ہے۔ اس موقع پر انور احمد نے اسٹاف کو ایم ایس کے قیام کی تیس ویں سالگرہ کی بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایم ایس کے تیس سالہ کامیاب سفر میں نہ صرف مینجمنٹ  بلکہ  ادارہ سے منسلک پورے عملہ نے اپنا رول ادا کیا جسے وہ دل سے تسلیم کرتے ہیں ۔

Tags:

You Might also Like