Type to search

اسپورٹس

دھونی کرکٹ کے سب سے بڑے سپر اسٹار : ڈوین براوو

اسپورٹس ڈسک،13جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کرکٹ کا سب سے بڑا سپر اسٹار بتایا ہے- انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگس کی کامیابی میں دھونی اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا رول رہا ہے-

مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگس نے 2010 ، 2011 اور 2018 میں تین بار آئی پی ایل خطاب جیتا ہے- اس دوران فلمینگ ٹیم کے سربراہ رہے تھے، جو اب بھی ہے-

براوو نے زمبابوے کے سابق تیز گیند باز پومی مبانگوا سے انسٹاگرام پر چیٹنگ کی- اس دوران براوو نے کہا، میرا ماننا ہےکہ سی ایس کے کی کامیابی کا پورا کریڈٹ دھونی اور فلمینگ کو ہی دیا جانا چاہیئے، ٹیم مالک بھی دونوں پر پورا بھروسہ کرتے ہیں- اس لیے جب بھی ٹیم میں کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے تو کوئی بھی باہر کا شخص دخل نہیں دیتا- دھونی اور فلمینگ اس فیلڈ کے بہترین اسٹوڈنٹ ہیں- سبھی کھلاڑی دھونی سے پیار کرتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ ہی ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا بنائے رکھتے ہیں-

Tags:

You Might also Like