Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم طوفان میں اداکارہ مرنال ٹھاکر کا اہم رول

فلمی ڈسک،6اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ ادکارہ مرنال ٹھاکر کے لیے سال 2019 اب تک کافی لکی رہا ہے۔ سپر 30 اور بٹلہ ہاؤس جیسی دو بڑی فلموں میں لیڈ رول نبھانے کے بعد اب وہ اپنی اگلی بڑی فلم کے لیے تیار ہے۔ ریتک روشن اور جان ابراہم جیسے سپر اسٹارس کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے بعد مرنال جلد ہی فرحان اختر کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گی۔

فرحان اختتر ان دنوں اپنی فلم دی اسکائی از پنک کے پرموشن میں مصروف ہے۔ اس فلم کے علاوہ فرحان کی فلم طوفان بھی بہت جلد ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں فرحان کے مقابلے مرنال ٹھاکر کو لیڈ رول میں لیا گیا ہے۔

 

مرنال نے اپنے کیریئر کی شروعات فلم لو سونیا کے ساتھ کی تھی۔ ایک نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں مرنال نے بتایا تھا کہ فلم لو سونیا سے فلموں میں ڈیبیو کرنے کی وجہ سے کئی لوگ انہیں پاگل کہتے تھے۔ کئی لوگ انہیں رومانٹک اور گلمیرس فلم سے کیریئر کی شروعات کرنے کی صلاح دیتے تھے۔ حالانکہ اب سپر 30 اور بٹلہ ہاؤس جیسی فلموں میں اہم رول نبھانے کے بعد لوگ انہیں پہچاننے لگے ہیں۔ ناظرین نے اداکارہ کے علاوہ مرنال کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔

مرنال اور فرحان کی اگلی فلم طوفان کی بات کریں تو فلم میں فرحان ایک باکسر کا رول ادا کررہے ہیں۔ فلم کا فرسٹ لک پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے۔ اس میں باکسنگ رنگ کے اندر نظر آتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like