Type to search

ٹی وی اور فلم

مرنال ٹھاکر نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو ریٹرن گفٹ دیا ، فلم کا فرسٹ لک شیئر کیا۔

مرنال ٹھاکر ذوالقر سلمان

فلمی ڈسک،3 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ مرنال ٹھاکر نے اپنی پیدائش کے موقع پر ذوالقر سلمان کے ساتھ آنے والی فلم کا فرسٹ لک اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ مرنال ٹھاکر نے اپنی 29 ویں سالگرہ 1 اگست (اتوار) کو منائی۔ اس خاص موقع پر ، انہوں نے ملک اور بیرون ملک اپنے مداحوں سے نیک خواہشات حاصل کیں۔
اس موقع پر مرنال کو ایک خاص تحفہ ملا۔ اس خاص موقع پر ، مرونال کی اگلی فلم سے ان کا پہلا لک شیئر کیا گیا ہے۔

فلم کا یہ پوسٹر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ مرنال نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’میرے خاص دن پر میری طرف سے آپ کے لیے یہ گفٹ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrunal Thakur (@mrunalthakur)

 

ہم آپ کا دل جیتنے کے لیے دلقار سلمان کے ساتھ آرہے ہیں۔ مرنال اس فلم میں سیتا کے نام سے کردار نبھا رہی ہیے۔ وہیں اداکار ذوالقر سلمان لیفٹیننٹ رام کا کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مرنال ٹھاکر ساڑی پہنی ہوئی ہے اور انکے ماتھے پر بندی لگی ہے۔ شیشے کے سامنے کھڑی مرنال اداکار سلمان کو دیکھتی ہوئی کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔

سلمان انکی پچھے سے فوٹو لے رہے ہیں۔ جسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سلمان نے انہیں کوئی سرپرائز دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrunal Thakur (@mrunalthakur)

 

بتادیں کہ فلم میں پہلی بار ذوالقر سلمان اور مرنال ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ ساؤتھ انڈین فلم ہے۔

اس فلم کا نام کیا ہوگا، اسکی ابھی معلومات نہیں ہے۔ مرنال ٹھاکر کے پوسٹر سے جاری کرنے سے پہلے پچھلے ہفتے ذوالقر سلمان کا بھی فرسٹ لک جاری کیا گیا تھا۔

جسے انکے فینس نے خوب پسند کیا تھا۔ مرنال کے کام کی بات کرتے تو وہ، اس سے پہلے وہ فلم طوفان میں نظر آئی تھی، فلم طوفان میں وہ فرحان اختر کی بیوی اننیا کے کردار میں نظر آئی۔ اور جلد ہی تیلگو فلم جرسی کے ہندی ریمیک میں بھی نظر آئیں گی۔

کون ہے ذوالقر سلمان

ذوالقر سلمان کی پیدائش 28 جولائی 1986 کو کیرلا کے شہر کوچی میں ہوئی۔ وہ اداکار ماموٹی اور ان کی بیوی سلفت کے دوسرے بیٹے ہیں۔

وہ ایکٹر ، پلے بیک سنگر اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں سلمان ذیادہ تر ملیالم زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ تمل ، تلگو اور ہندی زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ہدایت کار سری ناتھ راجندرن کی فلم سیکنڈ شو (2012) سے سلمان نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ فلم میں سلمان، گینگسٹر ہریال کے کردار میں نظر آئے تھے۔ انہیں اس فلم کے لیے بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔

سلمان سال 2018 میں ہندی فلم کاروان اور 2019 میں آئی فلم دی زویا فیکٹر میں کام کرچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like