Type to search

تعلیم اور ملازمت

ممتاز علی اُردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

ممتاز علی اُردو یونیورسٹی

حیدرآباد، 31 جنوری(پریس نوٹ) ممتاز سماجی مصلح و ماہر تعلیم ممتاز علی (قلمی نام شری ایم) کو 17 دسمبر 2021ء سے 3 سال کے لیے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا نیا چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے شری ایم (ممتاز علی) کو یونیورسٹی کا چھٹواں چانسلر مقرر کیا ہے۔

حکومتِ ہند نے ممتاز علی کو تعلیمی اور سماجی اصلاح کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے عوض 2020ءمیں باوقار پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ وہ ست سنگ فاؤنڈیشن کے سربراہ جس کے تحت آندھراپردیش میں دو اسکول، پیپل گروو اور ستسنگ ودیالئے کارکرد ہیں- وہ 10 کتابوں کے مصنف ہیں جس میں ان کی خود نشت سوانح کا دوسرا حصہ “دی جرنی کنٹینیوز (سفر جاری ہے) بھی شام ہے-

Tags:

You Might also Like