Type to search

ٹیکنالوجی

موٹرولا ون فیوژن پلس پاپ-اپ سیلفی کیمرے کے ساتھ ہندوستان میں لانچ

موٹرولا ون فیوژن

ٹیکنالوجی ڈسک،16جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یوں تو آئے دن موبائل فون کمپنیاں نئے نئے فون نئے فیچرس کے ساتھ لانچ کرتی رہتی ہے- لیکن لاک ڈاؤن کے بعد موٹرولا نے اپنا نیا فون موٹرولا ون فیوژن پلس اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے-

یہ اسمارٹ فون پاپ – اپ سیلفی کیمرا کے ساتھ آتا ہے- جو کہ پاپ اپ کیمرے کے ساتھ موٹرولا اسمارٹ پورٹ فولیو کا دوسرا ڈیوائس ہے- اس سے پہلے کمپنی نے موٹرولا ون ہائپر کے ساتھ پاپ اپ کیمرا دیا تھا- جو پچھلے سال لانچ ہوا تھا-

موٹرولا ون فیوژن کے اسپسیفیکیشن

موٹرولا ون فیوژن ڈوئل سم (نینو) موٹرولا ون فیوژن+ دیگر لینوو کے ملکیت والے موٹرولا ڈیوائس کی طرح ہی اسٹاٹ اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے- 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی + (1،080×2،340 پکسلز) نوچ-لیز ڈسپلے دیا گیا ہے- یہ اسنیپ ڈریگن 730 چیپ سیٹ پر کام کرتا ہے، جسے ایڈرینو 618 جی پی یو اور 6 جی بی ریم کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے- انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے، جسے ہائبریڈ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ ایک جی تک بڑھایا جاسکتا ہے-

 

ذیادہ فوٹو لینے والے نوجوانوں کے لیے موٹرولا ون فیوژن + کے پچھے شامل کواڈ کیمرا میں ایف / 1.8 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، ایف / 2.2 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ ، ایف / 2.4 اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل کا میکرو لینس اور ایف / 2.4 یپرچر کے ساتھ 2 میگا پکسل کی ڈپتھ سینسر شامل ہے۔ فرنٹ میں پاپ اپ کیمرا ماڈیول میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا شامل ہے- جسکا اپرچر ایف / 2.2 ہے۔

موٹرولا ون فیوژن + کی بیٹری

انٹرنیٹ اور ذیادہ موبائل استعمال کرنے والوں کے لیے موٹرولا ون فیوژن فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے- جو 15 واٹ فاٹس چارجینگ سپورٹ کے ساتھ آتی ہے- موٹرولا ون فیوژن پلس کے کنیکٹیویٹی آپشن میں بلوٹوتھ5، وائی فائ 802.11 اے سی، جی پی ایس، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک، یو ایس بی ٹائپ – سی اور ڈیوئل 4 جی وی او ایل ٹی ای شامل ہے- اس فون کا وزن 210 گرام ہے-

موٹرولا ون فیوژن+ کی فروخت ہندوستان میں

موٹرولا ون فیوژن+ کے 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت ہندوستان میں 16999 روپے ہے- یہ فون دو کلر آپشن میں لانچ کیا گیا ہے- بلیو اور وائرٹ کلر میں دستیاب ہے- فون کی سیل فلپ کارٹ کے ذریعہ سے 24 جون دوپہر 12 بجے شروع ہوگی-

Tags:

You Might also Like