Type to search

ٹیکنالوجی

موٹو ریزر 2019فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا انتظار ختم، 16 مارچ کو ہوگا لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،3مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موبائل کمپنی موٹورولا کا موٹو ریزر2019 کا انتظار اس مہینے ختم ہونے والا ہے۔ کمپنی اپنے اس فولڈ ایبل فون کا ہندوستان میں 16 مارچ کو لانچ کرنے والی ہے۔ کلیم شیل ڈیزائن کے ساتھ آنے والے اس فون کی ٹیسٹنگ پچھلے سال نومبر سے چل رہی ہے۔ یہ فون سال 2004 میں آئے موٹو ریزر 2004 کے ڈیزائن سے متاثر ہے۔ موٹو کا یہ فون مارکیٹ میں پہلے سے موجود سیمسنگ گیلکسی فولڈ، سیمسنگ گیلکسی زیڈ فلپ اور ہواوے میٹ ایکس کو ٹکر دے گا۔

تفصیلات کی بات کریں تو فون میں 24142-876 پکسل ریزولیشن کے ساتھ 6.2 انچ کا مین ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈسپلے کا ریشو 21:9 ہے۔ نوٹیفیکیشن چک کرنےکے لیے فون میں 2.7 انچ کا ایک سکنڈری ڈسپلے بھی موجود ہے۔ کمپنی اسے کیوک ویو ڈسپلے کہتی ہے۔

چھ جی بی اور 128 جی بی انٹنرل اسٹوریج کے ساتھ آنے والے فون میں سنیپ ڈریگن 710 پروسیسر موجود ہے۔ فوٹوگرافی کے لیے اس فون میں آپ کو 16 میگاپکسل کا ریئر کیمرہ ملے گا۔ سیلفی کے لیے اس فون میں 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کو پاور دینے کے لیے اس میں 2510 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 15واٹ کی فاسٹ چارجینگ کے ساتھ آتی ہے۔

قیمت کی بات کریں تو موٹو ریزر 2019 امریکہ میں 1500 ڈالر (قریب 110000 روپے) کے پرائس ٹیگ کےساتھ آتا ہے۔ ہندوستان میں کمپنی اس فون کو کس قیمت کے ساتھ لانچ کرئے گی اس بارے میں پکے طور پر کچھ  نہیں کہا جاسکتا۔

Tags:

You Might also Like