Type to search

ٹیکنالوجی

موٹو جی9 تین کیمرے اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ہندوستان میں لانچ

موٹو جی9

ٹیکنالوجی ڈسک،24 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موٹرولا کمپنی نے موٹو جی9 کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے- یہ موٹرولا کا نیا بجٹ اسمارٹ فون ہے- ہندوستان میں اسکی قیمت 11499 روپے ہے- فون 48 میگا پکسل پرائمری کیمرا، فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ، 20 واٹ فاسٹ چارجینگ جیسے فیچرس ہیں- موٹو جی9 میں کمپنی کا واٹر ریپلنٹ ڈیزائن ہے جو موٹو جی8 کا بھی حصہ تھا-

 موٹو جی8 کو قریب چار مہینے پہلے ہی برازیل مارکٹ میں لانچ کیا تھا- لیکن اسے ہندوستان نہیں لایا گیا-

فون کے اسپیسیفیکیشن

فون میں اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 662 پروسیسر کا استعمال ہوا ہے- ڈوئل سم موٹو جی9 ہینڈ سیٹ اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے-  فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی + میکس ویژن ٹی ایف ٹی ڈسپلے ہے-

ضرورت پڑنے پر 512 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کرنا ممکن ہے- اسمارٹ فون کے کنیکٹیویٹی فیچرس میں 4 جی وی او ایل ٹی ای، وائی فائی 802.11 اے سی، بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، اے-جی پی ایس، این ایف سی، ایف ایم ریڈیو، یو ایس بی ٹائپ سی اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک شامل ہے-

فون میں 4جی بی ریم، ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ اور پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے- اسکا اپرچر ایف 1.7 ہے۔ یہ کواڈ پکسل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے-

کیمرا سیٹ اپ میں 2 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر اور میکرو لینس کے ساتھ ایک 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے- سیلفی کے لیے فون میں آپکو ایف / 2.2 اپرچر والا 8 میگا پکسل کا کیمرا ملے گا-

فون میں آٹو اسمائل کیپچر، ایچ ڈی آر، فیس بیوٹی، مینول موڈ اور آر اے ڈبلیو فوٹو آوٹ پٹ جیسے فیچرس پہلے سے کیمرے میں موجود ہے-

فون کی بیٹری

اسمارٹ فون موٹو جی9 کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے- یہ 20 واٹ فاسٹ چارجینگ کو سپورٹ کرتی ہے- اسکے بارے میں سنگل چارج میں دو دن کی بیٹری لائف دینے کا دعوی ہے- اور اس اسمارٹ فون کا وزن 200 گرام ہے-

فون کی قیمت
چار جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج والے موٹو جی9 ہینڈ سیٹ کی ہندوستان میں قیمت 11499 روپے ہے- موٹو جی9 گرین، اور بلو کلر میں دستیاب ہے- اسے آن لائن ای-کارمس سائٹ فلپ کارٹ سے خریدا جاسکے گا- اسکے علاوہ موٹو جی9 کی پہلی سیل 31 اگسٹ کو دوپہر 12 بجے ہوگی-

مارکٹ میں موٹو جی9 اسمارٹ فون کا مقابلہ ریڈمی نوٹ 9 پرو، سیمسنگ گیلکسی ایم21 اور ریئل می 6آئی جیسے اسمارٹ فون سے ہوگا-

Pic courtesy: Motorola India twitter

Tags:

You Might also Like