Type to search

ٹی وی اور فلم

نواز الدین صدیقی کی فلم ‘موتی چور چکناچور’ کا ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،12اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اور اتھیا شیٹھی کی آنے والی فلم موتی چور چکنا چور، کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر میں نواز الدین کا الگ ہی انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس فلم میں ٹریلر کو کچھ ہی منٹ میں ہزاروں لوگوں نے دیکھا ہے۔ موتی چور چکناچور کے ٹریلر کو لوگ خوب پسند کررہےہیں۔

ٹریلر میں نواز اور اتھیا شیٹھی کی ایکٹینگ شاندار لگ رہی ہے۔ نواز ویسے بھی اپنی ایکٹینگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا لگایا جارہا ہے کہ نواز اپنی ایکٹینگ کا جلوہ بکھیریں گے۔ وہیں بالی ووڈ میں سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کی یہ تیسری فلم ہوگی۔ اس فلم میں کردار کافی مزیدار نظر آرہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتھیا شیٹھی کو بیرون ملک جانے کا بہت شوق رہتا ہے۔ اور اسی چکر میں وہ نواز سے شادی کرلیتی ہے۔ لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ انکی نوکری تو شادی کے بعد ہی لگی ہے۔

اتھیا شیٹھی کو یہ بات پتپ چلتے ہی ہنگامہ مچ جاتا ہے۔ موتی چور چکناچور کے ٹریلر کو لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ نواز کی یہ فلم 15 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو دیبامترا ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اسے راجش بھاٹیہ اور کرن بھاٹیہ نے مل کر پرڈیوس کیا ہے۔

Tags: