Type to search

ٹی وی اور فلم

پاکھی ہیگڈے: کبھی بھوجپوری فلم انڈسٹری میں چلتا تھا کہ انکا راج

bhojpuri actress pakhi hegde

بھوجپوری انڈسٹری میں قریب ایک دہائی تک راج کرنے والی پاکھی ہیگڈے نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو میں بنوگی مس انڈیا سے کی تھی۔ ایک وقت تھا جب پاکھی ہیگڈے بھوجپوری فلموں کے لیے سب سے ہٹ فارمولہ تھی۔ وہ جس فلم میں ہوتی ناظرین اسے پہلے ہی ہٹ قرار دیتے ۔

پاکھی ہیگڈے اور دنیش لال یادو نیروہا کی جوڑی تب سپر ہٹ تھی۔ ہر ڈائریکٹر ۔ پروڈیوسر ان دونوں کو لیکر ہی فلم بنانے کو پرجوش دیکھتے تھے۔ پاکھی ہیگڈے نے بھوجپوری میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کیا۔ دونوں کو فلم گنگا دیوی میں ساتھ دیکھا گیا۔

۔ پاکھی ہیگڈے ایک فلمی اداکارہ ہے جس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ پاکھی شادی شدہ ہے اور انکا اپنے شوہر سے طلاق ہوچکا ہے اور وہ دو بچوں کی ماںہے۔ اپنے دو بچوں کے ساتھ پاکھی ممبئی میں رہتی ہے۔وہ زیادہ تر ہندی سیریلوں، بھوجپوری اور مراٹھی فلموں میں کام کرتی ہے۔

دوردرشن میں کام کرنے کے بعد وہ منوج تیواری کے ساتھ بھیا ہمار دیاوان، پرم ویر پرسورام اور گنگا جمنا سرسوتی میں کام کیا۔ انہوں پَوَن سنگھ کے ساتھ پیار محبت زندہ باد اور دیور بھابی میں کام کیا۔ پاکھی مراٹھی فلم ست نہ گھات میں سرکردہ خاتون کردار نبھا چکی ہے جس میں سایاجی شِندے اور مہیش مانجریکر نے بھی اداکاری کی تھی۔

سال 2006 میں پاکھی نے ایک اور شپتھ فلم سے بھوجپوری سینما میں قدم رکھا تو اسکے بعد کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ سال 2017 میں بھوجپوری میں پاکھی ہیگڈے آخری بار پون راجا کی فلم میں بطور اداکارہ دیکھائی دی۔ پاکھی ہیگڈے چہرے سے جتنی خوبصورت ہے۔ اتنی ہی وہ سادگی بھی ہے۔ بھوجپوری سینما میں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف لمبا سفر طے کیا بلکہ سب کا دل بھی جیتا۔

اس وقت جبکہ ملک کورونا وائرس سے گذر رہا ہے پاکھی ہیگڈے دوستوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں کی مدد کررہی ہے جو مزدوری کرکے کسی طرح خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ پاکھی ہیگڈے کہتی ہے کہ جسکا کوئی نہیں۔ اسکے لیے ہی تو اوپر والے نے ہمیں سب دیا ہے۔ آج لوٹانے کا وقت ہے۔

Tags:

You Might also Like