Type to search

ٹی وی اور فلم

پوجا ہیگڑے اور اکھیل اکینینی کی فلم موسٹ ایلیجبل بیچلر کا ٹریزر

موسٹ ایلیجبل بیچلر

فلمی ڈسک،27 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تیلگو اداکار اکھیل اکینینی اور پوجا ہیگڑے نے دسہرہ پر اپنی آنے والی تیلگو فلم موسٹ ایلیجبل بیچلر کے ٹریزر جاری کیا ہے- فلم اگلے سال 2021 سنکرانتی کے موقع پر ریلیز ہوگی-

اس فلم کو ڈائریکٹ بھاسکر نے کیا ہے- اور اسے پروڈیوس بنی واس، واسو ورما نے کیا جبکہ اسے بھاسکر نے لکھاہے، اور اسکرین پلے بھی بھاسکر کا ہے- میوزک گوپی سندر کا ہے-

فلم اپریل 2020 میں ریلیز ہونے والی تھی- لیکن کورونا وائرس کی وجہ ے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی-

اکھیل اکینینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹریزر پوسٹ کیا اور اسے کیپشن دیا، ہرش ایلیجبل ہے یا نہیں؟ بہت ساری مستی کے ساتھ جلد ہی آپ کے پاس آرہا ہوں- آپ سبھی کو دسہرہ کی مبارکبارد-

 

ٹریزر کی شروعات اکھیل کے کردار ہرش سے ہوتی ہےجو دوسروں سے شادی شدہ زندگی کی انکی امیدوں کے بارے میں پوچھتے ہیں- اسے کئی غیر اطمینان بخش جواب ملتے ہیں کیونکہ وہ کچھ وائلڈ ڈھونڈ رہا ہے-

ٹریزر میں اکھیل اور پوجا ہیگڑے کے درمیان رومانٹک بات چیت سے لوگ متاثر ہیں- پھر پوجا کے کردار وبھا، (ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین) کی انٹری ہوتی ہے اور ہرش اس سے متاثر ہوجاتا ہے-
پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹاگرام پر ٹریزر شیئر کرتے ہوئے لکھا، آپ کے لیے پیش ہے مستی – تفریح سے بھرپور موسٹ ایلیجبل بیچلر-

بتادیں کہ اکھیل کی پیدائش 8 اپریل 1994 کو ہوئی- اکھیل، تیلگو اداکار ناگرجنا اور امالہ کے بیٹے ہیں- اکھیل، تیلگو اداکار ناگرجنا اور امالہ کے بیٹے ہیں- انکی پہلی لیڈ رول فلم سال 2015 میں اکھیل تھی-

اکھیل نے چیتنیا ودیالہ سے پڑھائی کی، پھر دو سال کے لیے آسٹریلیا گئے، پھر حیدرآباد کے اوکریج انٹرنیشنل اسکول سے پڑھائی مکمل کی- انہوں نے نیویارک کے لی اسٹراسبرگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے ایکٹینگ کورش کیا- اور یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا سے بی بی اے میں گریجویشن کیا-

Tags:

You Might also Like