Type to search

فیشن

بس ایک اور مہینے کے لیے ریسٹ پر رکھیں اپنے یہ کپڑے

فیشن ڈسک،29اگسٹ(اردپوسٹ ڈاٹ کام) مانسون کی وجہ سے ملک کے کئی ریاستوں میں بارش کے بعد ہونے والی کیچڑ سے لوگ پریشان رہتےہیں۔ لیکن روز آفس جانا، گھر کے ضروری کاموں کے لیے باہر نکلنا تو پڑتا ہے۔ ایسے میں کپڑے انتخاب کرنے میں بھی پریشانی ہوتی ہے کہ آخر کر کیا پہنیں اور کیا نہیں پہنے۔ آئے جانتے ہیں کہ ان ڈریس کے بارے میں جنہیں آپ کو قریب ایک مہینے اور ریسٹ پر رکھنا ہوگا۔ اگسٹ کا مہینہ ختم ہونے کو ہے اور ستمبر میں ہلکی بارش ہوتی ہے۔ اسکے بعد آپ اپنی یہ ڈریس اپنے اسٹائل میں کیری کرسکتی ہیں۔

آپکی پسندیدہ لانگ سکرٹ

آفس جارہی ہیں، کالج جارہی ہیں یا کسی اور کام سے گھر کے باہر جارہی ہیں۔ اس موسم میں لانگ اسکرٹ پہن کر جانے کی بھول نہ کریں۔ کیونکہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہر کی کس روڈ پر آپ کو کہاں پانی بھرا مل جائے اور کہاں کیچڑ کا سامنا ہوجائے۔ تو بس کچھ ہفتے اور اپنی پسندیدہ لانگ اسکرٹ سے دوری بنائے رکھیں۔

Tags:

You Might also Like