Type to search

ٹی وی اور فلم

مونالیسا ریڈ کلر ڈریس میں شیئر کی تصویر

مونالیسا ریڈ کلر ڈریس

فلمی ڈسک، 16 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ مونالیسا نے انڈسٹری میں ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ بھوجپوری سینما سے لیکر ٹی وی انڈسٹری تک مونالیسا اب مشہور نام ہے۔ مونالیسا ریڈ کلر ڈریس میں ایک فوٹو شیئر کی جو کافی وائرل ہورہی ہے۔ آئے دن اداکارہ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ جسے فینس خوب پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں مونالیسا نے اپنی کچھ بولڈ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ان تصویروں پر فینس اپنا دل ہار بیٹھے ہیں۔

بتادیں کہ بھوجپوری اداکارہ مونالیسا نے بھوجپوری دنیا کے ساتھ ہی ہندی فلموں اور سیریلس میں بھی زبردست پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے اب تک منی ہے تو ہنی ہے، سرکار راج، گنگا پتر، اور قافلہ جیسی کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان دنوں سیریل نظر، میں ڈائن کے کردار میں نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

❤️❤️❤️…. #hello #friends #goodmorning … have a great Day 😍👏🏻

A post shared by MONALISA (@aslimonalisa) on

 

مونالیسا کی 21 نومبر 1982 کو کوکلکتہ میں ایک بنگالی ہندو خاندان میں پیدا ہوئی۔ مونالیسا کا اصلی نام انترا بسواس ہے، اور ہندی ، بنگالی ، تامل، کنڑ اور تلگو فلموں میں کام کرچکی ہے۔

انہوں نے کولکتہ کے ایلگین روڈ پر واقع جولین ڈے اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اور انہوں نے یونیورسٹی آف کلکتہ کے آشوتوش کالج سے گریجویشن کیا۔

انہوں نے فلم بلیک میل سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے کئی کم بجٹ والی فلموں میں اداکاری کی، بلیک میل میں اجے دیوگن اور سنیل شیٹی نے اداکاری کی تھی۔

مونالیسا نے اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے ریڈ کلر کی ڈریس پہنی ہوئی ہے۔ انکی ادائیں کمال کی ہے۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک کئی تصویریں شیئر کی ہے۔ مونالیسا کی یہ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، آپ میری سن سائن ہے۔ ایک نے لکھا، جھکاس، ایک یوزر نے لکھا، پٹاخہ لگ رہی، ایک یوزر نے لکھا ریڈ ہاٹ بیوٹی، ایک یوزر نے تعریف کرتے ہوئے لکھا، لال پری، وہی کئی دیگر یوزرس نے سیکسی اور ہاٹ جیسے کمنٹ بھی کیے۔

پچھلے دنوں خبریں تھی کہ مونالیسا ایکٹر وکرانت سنگھ راجپور سے شادی سے پہلے ایک عمردراز شخص کے ساتھ 6 سال تک لو۔ان تعلقات میں رہی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا سے خاص بات چیت میں اداکارہ نے اس بارے میں کہا تھا، جب سے میں نے اس خبر کو دیکھا ہے تب سے میں بہت پریشان ہوں، میرا مطلب ہے کہ وہ مجھ سے پوچھے بنا بھی اس طرح سے کچھ کیسے لکھ سکتے ہیں۔ وکرانت نے پہلے اس رپورٹ کو دیکھا اور اس نے مجھے دیکھایا، ہم اس خبر پر ہنسنے لگے۔ لیکن اب میں اسے اپنے دماغ سے نکال نہیں پا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اسے ماننا شروع کردیں گے۔

کس بنیاد پر انہوں نے لکھا ہے کہ میں اس شخص کے ساتھ لو۔ان میں تھی اور وہ بھی چھ سال تک، میرے والدین سمیت سبھی جانتے ہیں کہ میں وکرانت سے 2008 میں دلہا البیلا کے سیٹ پر ملی تھی اور تب سے ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا۔

انہوں نے آگے کہا تھا، میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس وکرانت جیسا ساتھی ہے جو سمجھ رہے ہیں لیکن کیا ہوگا اگر ایک جوڑا انکے درمیان یہ پختگی نہیں ہے۔ تو ایسی خبریں انکے رشتے کو خراب کرسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like