Type to search

وائرل

مونالیسا لڑکی بیوٹیفل’ گانے پر کیا زبردست ڈانس

مونالیسا لڑکی بیوٹیفل

وائرل ڈسک،17ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری سے ہندی ٹی وی سیریلس میں زبردست پہچان بنانے والی اداکارہ مونالیسا سوشل میڈیا پر ان دنوں چھائی ہوئی ہے۔ مونالیسا نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ عالیہ بھٹ کے مشہور گانے لڑکی بیوٹیفل کر گئی چل، پر زبردست ڈانس کررہی ہے۔ مونالیسا کا انداز اس میں دیکھنے لائق ہے۔ اس ویڈیو کو مونالیسا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ جسے فینس بھی خوب پسند کررہے ہیں۔

وہ اکثر فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے اپنے فینس سے رابطے میں رہتی ہے۔ مونالیسا کئی بار اپنے ڈانس ویڈیو بھی شیئر کرتی رہتی ہے۔ جو اکثر بحث میں رہتے ہیں۔ بھوجپوری اداکارہ مونالیسا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Kar Gayi Chul … 🤦‍♀️… #feelitreelit #beautiful #song #me 😂🥰 #feelkaroreelkaro

A post shared by MONALISA (@aslimonalisa) on

 

مونالیسا کی ھح 21 نومبر 1982 کو کوکلکتہ میں ایک بنگالی ہندو خاندان میں پیدا ہوئی۔ مونالیسا کا اصلی نام انترا بسواس ہے، اور ہندی ، بنگالی ، تامل، کنڑ اور تلگو فلموں میں کام کرچکی ہے۔

انہوں نے کولکتہ کے ایلگین روڈ پر واقع جولین ڈے اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اور انہوں نے یونیورسٹی آف کلکتہ کے آشوتوش کالج سے گریجویشن کیا۔

انہوں نے فلم بلیک میل سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے کئی کم بجٹ والی فلموں میں اداکاری کی، بلیک میل میں اجے دیوگن اور سنیل شیٹی نے اداکاری کی تھی۔

اس ویڈیو میں مونالیسا کے ڈانس اسٹیپ اور انداز کی کافی تعریف ہورہی ہے۔ ساتھ ہی انکی ادائیں بھی زبردست لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا ہے۔ مونالیسا کے اس ویڈیو کو ایک دن پہلے ہی شیئر کیا گیا اور اب تک اس پر 43 ہزار سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے صرف اتنا ہی نہیں اس ویڈیو پر ہزار سے ذیادہ کمنٹ اور لائیکس آچکے ہیں۔

بتادیں کہ مونالیسا آئے دن اپنے ڈانس ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔ جس میں انکا ڈانس دیکھنے لائق ہے۔ مونالیسا نے بھوجپوری سینما کے ساتھ ہی ہندی فلموں اور سیریلس میں بھی زبردست پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے اب تک منی ہے تو ہنی ہے، سرکار راج، گنگا پتر، اور قافلہ جیسی کئی بالی ووڈ فلمیں کی ہے۔

مونالیسا کو آخری بار اداکارہ اسٹار پلس پر آنے والے سیریلس نظر ، میں دیکھائی دی تھی۔ اسکے علاوہ مونالیسا نے بگ باس 10 میں بھی اپنے انداز سے خوب پہچان بنائی تھی۔ شو میں انکے ساتھ انکے شوہر وکرانت سنگھ راجپوت نے بھی حصہ لیا تھا اور بگ باس کے گھر میں ہی دونوں کی شادی ہوئی تھی۔

انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں دامن، توبہ توبہ، اب بس، ایک ہی بھول، جلوہ:فال ان لو، بنٹی اور ببلی، بلیک میل، بوبی:لو اینڈ لسٹ، ہاف فرائی حیدرآبادی، لو گرو، قافلہ، منی ہے تو ہنی ہے، تو دی لندن کالنگ، ایک چتور نار، رائل اتسو، خوبصورت۔دی بیوٹی، میری لائف میں اسکی وائف، خوبصورت نوکرانی، جیسے ہندی فلموں میں کام کیا اسکے علاوہ انہوں نے کئی ٹامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔ اور 100 سے زائد بھوجپوری فلموں میں کام کیا۔ اور بنگالی ویب سیریز ڈوپر ٹھاکرپو2میں کام کیا۔

اور ٹی وی کی بات کریں تو انہوں نے بگ باس 6، کامیڈی نائٹس بچاؤ، بگ باس 10، نچ بلیے 8، کامیڈی دنگل، نظر، دویا درشٹی، کچن چیمپئین، اور نظر 2 جیسے ٹی وی شو اور ریالٹی شو میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like