Type to search

ٹی وی اور فلم

وکرانت سے شادی سے پہلے کسی اور کے ساتھ رہنے والی خبروں پر مونا لیسا کا آیا جواب

ٹی وی ڈسک،12جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس سے مشہور ہوئی بھوجپوری اداکارہ مونالیسا اچانک سے سرخیوں میں آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں چل رہی خبروں کے مطابق مونالیسا کو لیکر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ وکرانت سنگھ راجپوت سے شادی سے پہلے ایک عمر دراز شخص کے ساتھ 6 سال تک لیو ان تعلقات میں رہی ہے۔ مونالیسا جب ان خبروں کا پتہ چلا تو وہ انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا اور کافی غصہ ہوئی۔ مونالیسا نے ساتھ ہی اس پبلیکیشن کو بھی چیلینج کیا ہے جس نے یہ رپورٹ چھاپی ہے۔ مونالیسا نے کہا ہے کہ اس شخص کو سامنے لایا جائے ، جسکے ساتھ انکے لیو ان تعلقات کو لیکر دعوی کیا جارہا ہے۔

مونالیسا نے ای۔ٹائمز سے اس تعلق سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، جب سے میں نے یہ رپورٹ پڑھی ہے میں بہت ناراض ہوں، وہ بنا مجھ سے پوچھے اس طرح کی خبریں کیسے چھاپ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے وکرانت سنگھ راجپوت نے وہ نیوز دیکھی اور پھر مجھے دیکھائی۔ پہلے تو ہم دونوں خوب ہنسے لیکن اب میں اسے اپنے دماغ سے ہٹا پانے میں ناکام ہوں کیونکہ میرے فینس بھی اب اس خبر پر یقین کرنے لگے ہیں۔ میں لکی ہوں کہ وکرانت جیسا پارٹر میری لائف میں ہے جو کافی سمجھدار ہے۔ لیکن تب کیا جب کسی جوڑے کے درمیان اس طرح کی سمجھ اور میچیورٹی نہ ہو؟ ایسی خبر سے تو پھر وہ رشتہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ آخر کس بنیاد پر ان لوگوں نے یہ خبر چھاپی کہ مدن نام کے شخص کے ساتھ شادی سے پہلے 6 سال تک لیو ان تعلقات میں رہی ہوں۔

مونالیسا نے اس طرح اس خبر پر اپنا غصہ نکالا ہے۔ بتادیں کہ مونالیسا اور وکرانت سنگھ راجپوت نے بگ باس 10 میں بھی حصہ لیا تھا۔ شو میں ہی دونوں نے شادی کرلی تھی۔ بتادیں کہ بھوجپوری اداکارہ مونالیسا نے بھوجپوری دنیا کے ساتھ ہی ہندی فلموں اور سیریلس میں بھی زبردست پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے اب تک منی ہے تو ہنی ہے، سرکار راج، گنگا پتر، اور قافلہ جیسی کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان دنوں سیریل نظر، میں ڈائن کے کردار میں نظر آرہی ہے۔ مونالیسا کا اصلی نام انترا بسواس ہے، اور ہندی ، بنگالی ، تامل، کنڑ اور تلگو فلموں میں کام کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like