Type to search

ٹی وی اور فلم

مونا سنگھ برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی کی مشہور اداکارہ

مونا سنگھ

فلمی ڈسک، 8 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ مونا سنگھ آج اپنی سالگرہ منارہی ہے- وہ کئی ٹی وی سیریلس اور ریالٹی شو میں نظر آچکی ہے- وہ ایک ٹی وی ہوسٹ ہے اور اداکارہ ہے-

مونا سنگھ کی پیدائش 8 اکتوبر 1981 کو چندی گڑھ کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکے والد آرمی افسر ہے، اس لیے وہ کئی جگہ منتقل ہوئی، وہ ناگپور کے کیندریا ودیالیہ وایوسینا نگر کی سابق طالب علم ہے- انہوں نے 27 ڈسمبر 2019 کو ساؤتھ انڈین بینکر شیام راجگوپالن سے سکھ روایتی تقریب میں شادی کی-

مونا سنگھ نے اپنے اداکاری کی شروعات چھوٹے پردے کے مشہور سیریل جسی جیسی کوئی نہیں سے کی تھی- اپنے پہلے ہی سیریل سے وہ کافی مشہور ہوگئی تھی- اس سیریل میں انکے جسی کے کردار کو ناظرین نے خوب پسند کیا-

ٹی وی کے علاوہ مونا سنگھ کئی ریالٹی شو کا حصہ رہی ہے- وہ سال 2006  میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دیکھلا جا سیزن کی فاتح رہی- مونا سنگھ 10 سے ذیادہ ریالٹی شو کا حصہ رہ چکی ہے- چھوٹے پردے پر لمبے وقت تک اداکاری کے بعد مونا سنگھ نے فلموں کی طرف رخ کیا- اور عامر خان کی فلم 3 ایڈیٹ میں کرینہ کپور کی بہن کے رول میں نظر آئی-

انہوں نے فیمینا مس انڈیا کی پریزنٹر کے طور پر کام کیا- اسکے بعد سال 2007 اور 2010 میں جھلک دیکھلا جا کے دوسرے اور تیسرے سیزن میں پریزنٹر کی حیثیت سے کام کیا- انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کرئے گا نامی تفریح پروگرام میں بھی پریزنٹر کی خدمات انجام دی یہ سال 2009 سے لیکر 2014 تک ہوئے سبھی 5 سیزن میں یہ پریزنٹر بنی-

مونا سنگھ نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں جسی جیسی کوئی نہیں، رادھا کی بیٹیاں کچھ کر دیکھائیگی، کیا ہوا تیرا وعدہ، اتنا کرو نہ مجھے پیار، پیار کو ہوجانے دو، کوچ-کالی شکتیوں سے، کہنے کو ہمسفر ہیں (ویب سیریز)، یہ میری فیملی (ویب سیریز)، جیسے شوز اور ویب سیریز شامل ہے-

انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں 3 ایڈیٹ، زیڈ پلس، اماوس، ایک چھوٹی سی ایگو، لال سنگھ چڈھا جیسی فلمیں شامل ہے-

 

View this post on Instagram

 

Feel good and just Smile.. #aboutlastnight #curls #mygang #friends #happy #foodies #selfie

A post shared by Mona Singh (@monajsingh) on

 

انہوں نے کئی نان فکشن شوز میں بھی کام کیا جن کسی میں وہ بطور مہمان تو کسی میں ہوسٹ کے طور پر نظر آئی جیسے جھلک دیکھلا جا کے سیزن، فیمینا مس انڈیا، ایک کھلاڑی ایک حسینہ (ٹی وی سیریز) انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کرئے گا، میٹھی چھوری نمبر 1، شادی 3 کروڑ کی، رتن کا رشتہ، اسٹار یا راک اسٹار، کامیڈی کلاسیس، کامیڈی نائٹس، کامیڈی نائٹس بچاؤ جیسے شوز شامل ہے-

مونا سنگھ کو سال 2003 میں بہترین اداکارہ کا اپسرا ایوارڈ ٹی وی سیریل جسی جیسی کوئی نہیں کے لیے ملا- اسکے بعد سال 2004 میں اسی سیریل کے لیے بہترین اداکارہ (مقبول) کا انڈین ٹیلی ایوارڈ اور انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ ملا- اورسال 2005 میں اسی سیریل کے لیے بہترین اداکارہ کا انڈین ٹیلی ایوارڈ اور انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ ملا-

اور سال 2012 میں کیا ہوا تیرا واعدہ کے لیے بیچارا کریکٹر (فیمل) کے لیے بگ ٹیلی ویژن ایوارڈ ملا-اور سال 2016 میں پیار کو ہو جانے دو، کے لیے بہترین ٹی وی اداکارہ کا لائن گولڈ ایوارڈ ملا-