Type to search

اسپورٹس

محمد سمیع ہیں نمبر ون ٹیسٹ بولر : ڈیل اسٹین

اسپورٹ ڈسک،18 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انی سوئنگ اور رفتار سے مخالف بلے بازوں کے ہوش اڑانے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی اب ہندوستانی گیندباز محمد سمیع کے مداح بن گئے ہیں۔ اسٹین نے سمیع کو دنیا کا بیسٹ گیندباز بتایا ہے۔ اسٹین نے سوشل میڈیا پر فینس کے سوال پر یہ جواب دیا، ایک ٹیوٹر یوزر نے اسٹین سے پوچھا کہ انکے مطابق ابھی کونسا گیند باز دنیا میں سب سے بہترین ہے؟ اس کے جواب میں اسٹین نے سمیع کا نام لیا۔ اسٹین نے کہا، موجود فارم کے ساتھ سمیع۔

بتادیں کہ محمد سمیع نے بنگلہ دیش کے خلاف اندور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی انگیز میں تین اور دوسری انگیز میں چار وکٹ لیے تھے، اس مظاہرے کے ساتھ ہی سمیع آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں گیند بازوں کی فہرست میں 8ویں مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انکے اب 790 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی تیز گیند باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے کپل دیو 877 اور جسپریت بمرا 832 پوائنٹ حاصل کرچکے ہیں۔

محمد سمیع نے پہلی انگیز میں تین وکٹ حاصل کیے وہیں دوسری انگیز میں انہوں چار بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ 29 سالہ گیند باز 17.00 کی اوسط سے 20 انگیزوں میں 51 وکٹ لے چکے ہیں۔

سمیع بھلے ہی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 7 پر ہے لیکن وہ ٹیسٹ میچ کی دوسری انگیز میں وکٹ لینے کے معاملے میں نمبر 1 گیند باز پیٹ کمنز سے بھی آگے ہیں۔ سمیع نے پچھلی 20 دوسری انگیز میں 17.00 کی اوسط سے 51 وکٹ لیے ہیں۔ جبکہ پیٹ کمنز کے نام 48 وکٹ ہیں۔ یہی نہیں سمیع نے پچھلے دو سالوں میں تین بار دوسری انگیز میں پانچ وکٹ حاصل کیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like