Type to search

جرائم و حادثات

موہالی میں تین منزلہ عمارت گری، کئی لوگ ملبے میں دبے

پنجاب، 8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پنجاب کے موہالی میں ہفہ کو عمارت کی بنیاد میں کھدائی کے دوران دردناک حادثہ ہوگیا۔ معلومات کے مطابق تین منزلہ عمارت گر جانے سے کئی لوگ ملبے میں پھنس گئے۔ ملبے میں سے لوگوں کو ڈھونڈنے اور انہیں باہر نکالنے کے لیے بچاؤ مہم جاری ہے۔ ابھی تک صرف دو لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا گیا ہے۔

بتادیں کہ موہالی میں کھراڑ۔ لندار روڈ پر ہفتہ کو ین منزلہ عمارت کی بنیاد میں جے سی بی سے کھدائی چل رہی تھی۔ اسی دوران عمارت گر گئی۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ملبے میں تقریبا 15-10 لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ موہالی کے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ ملبے میں پھنسے دو شخص کو بچایا گیا ہے۔ ابھی بھی ملبے میں 7-6 لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم اور دیگر ملازمین ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش کرنے اور انہیں بچانے کے کام میں لگے ہیں۔