Type to search

قومی

کورونا وائرس بحران کے درمیان کل صبح 9 بجے ملک کو پھر مخاطب کریں گے پی ایم مودی

rewa-solar-project

دہلی،2 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں جاری کورونا وائرس کے درمیان پی ایم مودی جمعہ کی صبح 9 بجے ایک بار پھر قوم کو مخاطب کریں گے۔ کورونا وائرس پر پی ایم مودی کا ملک کے نام یہ تیسرا قوم سے خطاب ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے پی ایم مودی کورونا وائرس کو لیکر دو بار قوم کو مخاطب کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے نریندر مودی نے 24 مارچ اور 19 مارچ کو قوم کو مخاطب کیا تھا۔ 24 مارچ کو پی ایم مودی نے ملک میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

بتادیں کہ 19 مارچ کو پی ایم مودی نے کورونا وائرس سے ملک میں صورتحال کو لیکر ملک کو مخاطب کیا تھا۔ انہوں نے عوام سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کا عہد لینے کا گذارش کی تھی۔

Tags:

You Might also Like