Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے والوشا دسوزا؟ کیا ہے سلمان سے کنکشن ؟

waluscha-de-sousa salman

فلمی ڈسک،19اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) کورونا آوٹ بریک کے بعد سلمان خان فیملی اور فرینڈس کے ساتھ اپنے پنویل فارم ہاؤس میں پھنسے ہیں۔ خبریں آرہی ہے کہ انکے ساتھ لولیا ونتر، جیکولین فرنینڈز اور والوشا دسوزا بھی ہے۔ والوشا دسوزا اور سلمان کی بڑھتی دوستی کے چرچے لمبے وقت سے سرخیوں میں ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنے پنویل فارم ہاؤس پر ہے۔ وہاں سے کئی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔ اسی درمیان لولیا ونتر سمیت کچھ ایکٹرس کی تصویریں بھی سامنے آئی جو سلمان کے فارم ہاؤس کی لگ رہی ہے۔ فوٹوز شیئر کرنے والوں میں والوشا دسوزا بھی ہے۔

گذشتہ دنوں والوشا دسوزا کا نام اس وقت بحث میں آیا تھا جب سنجے لیلا بنسالی نے سلمان کے ساتھ فلم کا اعلان کیا تھا۔ انشا اللہ ٹائیٹل کی اس فلم میں بنسالی عالیہ بھٹ اور سلمان کا کاسٹ کرنا چاہتے تھے جب خبروں کی مانیں تو سلمان چاہتے تھے کہ بنسالی والوشا دسوزا کو لیں۔ اسکے بعد سلمان کے فلم نہ کرنے کی خبریں آگئی اور فلم ہولڈ ہونے کی رپورٹس بھی آگئی۔

اب بات کریں والوشا دسوزا کی تو ہو اداکارہ اور ماڈل ہے ۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم فین سے ڈیبیو کیا تھا۔ والوشا دسوزا طلاق شدہ ہے اور انکے تین بچے ہیں۔ والوشا دسوزا ایکٹر۔ماڈل مارک رابنسن کی ایکس وائف ہے۔ دونوں کا طلاق ہوچکا ہے۔ وہ باندرا میں سلمان کے گھر کے پاس رہتی ہے سلمان کی فیملی سے والوشا کی کافی اچھی دوستی ہے۔

سلمان اور والوشا کے درمیان کافی اچھی دوستی ہے۔ انکو سلمان کے فیملی کنکشن اور فارم ہاؤس پر اکثر دیکھا جاتا ہے۔ اس درمیان سلمان اور والوشا کو کئی ایونٹس میں ساتھ دیکھا گیا تو دونوں کے تعلقات میں ہونے کی خبریں بھی آئی۔ حالانکہ خبروں کی مانیں تو سلمان لولیا کے ساتھ تعلقات میں ہے لیکن دونوں کی طرف سے اس بات کا کنفرمیشن نہیں ملا۔