Type to search

فیشن

ماڈل جوسلین کینو بٹ لفٹ سرجری کی وجہ سے انتقال کر گئیں

جوسلین کینو

فیشن ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر جوسلین کینو 29 سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ انکی بٹ لفٹ سرجری کرانے کی وجہ سے موت ہوگئی-

کم عمر سے ماڈلنگ شروع کرنے والی جوسلین کونا ماڈلنگ کی دنیا کا بڑا نام تھی اور انہیں میکسیکو کی کم کارڈیشین کے نام سے مشہور تھی- بتادیں کہ انکی موت سات ڈسمبر کو ہوئی تھی-

جوسلین کینو کی موت کے بعد انکے فینس سوشل میڈیا پر اظہار افسوس جتا رہے ہیں- انکے انسٹاگرام پر 13 ملین فالوورس ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوسلین کونا بٹ لفٹ سرجری کے لیے کولمبیا پہنچی تھی اور سرجری ٹھیک سے نہ ہوپانے کی وجہ سے انکی موت ہوگئی-

 

جوسلین کینو کی پیدائش 14 مارچ 1990 کو کیلیفورنیا میں ہوئی تھی- انہوں نے 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کردی تھی- جوسلین کینو اپنی گلیمرس اسٹائل اور لک کی وجہ سے ان کو میکسیکو کی کم کارڈیشین کا بھی ٹیگ ملا ہوا تھا- وہ ان ماڈلس میں سے تھی جنہوں نے کم وقت میں خوب نام کمایا تھا-

انہوں نے پہلی بار لوکل میگزین کے لیے 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ کی تھی-۔
سال 2015 میں وہ ہاٹ بائک موٹرسائیکل میگزین میں شامل ہوئی تھیں۔
کینو کا 7 دسمبر 2020 میں انتقال ہوگیا۔ ماڈل لیرا مرسر جوسلین کی موت کا اعلان کیا، تاہم ابھی تک موت کی سرکاری وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
انکے دو بچے ہیں-
جوسلین کینو نے ایک ماڈل کے طور پر اچھا دیکھنے کے لیے انہوں نے کئی بار سرجری کرائی تھی- جوسلین کینو کے فینس کو بھروسہ نہیں ہورہا ہے کہ بٹ لفٹ سرجری سے کوئی کیسے مرسکتا ہے-

جوسلین کینو کی موت کے بعد ان کے خواتین مداح لوگوں سے اپیل کررہی ہی کہ ایسی کوئی سرجری نہ کرائیں- جس سے آپ کی جان چلی جائے،

انسٹاگرام پر دنیا بھر کے انکے فینس موجود ہیں- وہ ان چنندہ ماڈلس میں سے تھی جنہوں نے بہت کم وقت میں اونچائی کو چھوا تھا-

ایک ماڈل کے طور پر اچھا دیکھنے کے لیے انہوں نے کئی بار سرجری کرائی تھی-

بٹ بڑھانے کی سرجری میں ہوتا کیا ہے؟

بٹ کا سائز بڑا بنایا جاتا ہے- اسے ایک شکل دی جاتی ہے تاکہ دیکھنے میں پرکشش لگے-
سرجن سلیکون بھرتے ہیں یا پھر جسم کے باقی حصوں کی چربی یہاں شفٹ کرتے ہیں-
اس کا خرچ کلینک اور ملک پر منحصر ہے- برطانیہ میں قریب 6 لاکھ تک خرچ ہوتا ہے- وہیں ہندوستان میں یہ خرچ تین لاکھ کے قریب آتا ہے-

سرجری کے بعد درد جھیلنا پڑتا ہے- خاص کر اس حصے میں جہاں چربی شفٹ کی گئی، قریب تین ہفتے تک سیدھے بٹ کے سہارے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے- کئی دفعہ یہ جان لیوا ہوتی ہے-

فیشن کی دنیا میں کب کونسا ٹرینڈ سر چڑھ کر بولنے لگے کچھ کہا نہیں جاسکتا، اب برازیلین بٹ لفٹ یعنی بی بی ایل کو ہی دیکھیئے- اس کا نشہ اس قدر چھایا کہ لوگ اپنی جان تک گنوا دینے پر لگے ہیں-