Type to search

ٹی وی اور فلم

ماڈل اداکارہ پونم پانڈے کی سروائیکل کینسر کے باعث موت

پونم پانڈے

فلمی ڈسک، 2 فروری (اردو پوسٹ) ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے اب ہمارے میں نہیں ہے- انکے مینجر سے ملی معلومات کے مطابق پونم پانڈے کی 32 سال کی عمر میں موت ہوگئی ہے-

 

 

 

کہا جارہا ہے کہ گذشتہ کچھ وقت سے پونم پانڈے سراوئیکل کینسر سے متاثر تھی، اور سروائیکل کینسر کی وجہ سے انکی موت ہوئی ہے- یہ خبر پونم پانڈے کے فینس اور انہیں چاہنے والوں کے لیے ایک دردناک خبر ہے-

 

 

 

سال 2013 میں آئی فلم نشا سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کی موت کی خبر انکے مینجر نے انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے دیا۔ ان کے منیجر نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ صبح ہمارے لیے مشکل ہے-

 

 

 

 

آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی عزیز پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے- غم کے اس وقت، ہم رازداری کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم پونم کو ان تمام چیزوں کے لیے بھی یاد کرتے ہیں جو ہم نے ان کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پونم پانڈے کے انسٹاگرام پر ایک ارب سے زیادہ فالوورز تھے۔ وہ سال 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سرخیوں میں آئی تھیں، اس دوران ان کے اس بیان کا کافی چرچا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیتتی ہے تو وہ برہنہ ہو جائیں گی۔

 

 

 

 

 

بالی ووڈ میں سال 2013میں فلم نشہ سے پونم نے ڈیبیو کیا تھا۔ قریب 5فلمیں کرچکی پونم نے ٹی وی سیریل میں بھی کام کیا ہے۔ 2015میں انہوں نے ایک ٹی وی شو کیا تھا۔

 

گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے اپنے متنازعہ بیانات سے سوشل میڈیا پر فالوورز کی ایک بڑی تعداد جمع کی ہے اور اکثر بولڈ ویڈیوز میں دیکھا گیا-

 

 

سال 2011 میں کنگ فشر کیلنڈر میں شامل ماڈلز میں پونم بھی شامل تھیں۔ پونم ، جو اپنے متنازعہ تبصروں کے لیے جانی جاتی ہیں، آخری بار کنگنا رناوت کی میز بانی والے ریئلٹی ٹی وی شو لاک آپ میں نظر آئی تھیں۔

 

 

 

پونم پانڈے بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، جو فلموں اور اداکاری سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ پونم پانڈے نے خطروں  کے کھلاڑی 4 اور لاک اپ جیسے ریالٹی شوز میں بھی حصہ لیا۔ وہ اکثر متنازعہ بیانات بھی دیتی تھیں۔ موت کے بعد پونم پانڈے کا آخری بیان زیر بحث ہے۔ انہوں نے ایک شخص کے بارے میں بیان دیا تھا۔

 

پونم پانڈے نے بگ باس 17 کے مدمقابل منور فاروقی کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے شو میں بات کرتے ہوئے منور کی حمایت کی۔ پونم پانڈے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں پہلے دن سے منور کی حمایت کرتی ہوں۔ میں نے اس کے ساتھ تین مہینے لاک اپ میں گزارے ہیں، اس لیے میں اس کے دماغ کو اچھی طرح جانتی ہوں۔ میں اپنے بھائی (منور) کے لیے خوش ہوں۔ پونم پانڈے کی موت کے بعد ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

 

 

 

پونم پانڈے بالی ووڈ کی شاید پہلی اداکارہ ہیں جن کی شادی صرف 10 دن تک چل سکی۔ پونم پانڈے نے سال 2020 میں سیم بمبئی نامی شخص سے شادی کی۔ شادی سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کیا تھا۔ پھر لاک ڈاؤن کے دوران پونم پانڈے نے سیم بمبئی سے شادی کی۔ دونوں کی شادی یکم ستمبر 2020 کو ہوئی- جس کے بعد پونم پانڈے نے اپنے شوہر پر حملہ کا الزام لگایا تھا-

 

 

 

پونم پانڈے سال 2015 میں ٹی وی سیریل ٹوٹل نندیاں سے ڈیبیو کیا تھا۔ اور سال 2011 میں خطروں کے کھلاڑی میں نظر آئی۔ کنڑ فلم لو از پوائزن، بھوجپوری فلم عدالت، تیلگو فلم مالینی اینڈ کمپنی، ہندی فلم آیا گیا ہیرو (اسپیشل گانا) اور دی جرنی آف کرما جیسی فلمیں شامل ہے۔

 

 

 

پونم پانڈے کی پیدائش 11 مارچ 1991 میں کانپور میں ہوئی۔ پونم کے والد کا نام شوبھاناتھ پانڈے اور والدہ کا نام ودیا پانڈے ہے۔ انکا بھائی نلیش پانڈے اور بہن شردھا پانڈے ہیں۔ انہوں نے سال 2020 میں سیم بامبے سے شادی کی۔

 

 

 

پونم پانڈے نے میگا گلاڈرگس مین ہنٹ اور میگا ماڈل کنٹیسٹنٹ میں حصہ لیا اور فیشن میگزین کے سرورق پر آئی۔

پونم پانڈے سراوئیکل کینسر

#پونم پانڈے

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like