Type to search

تلنگانہ

آندھرا پردیش: تلگو دیشم پارٹی کے سینئر رہنما پربھاکر نے پارٹی چھوڑی

امراوتی،14مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلگو دیشم پارٹی کو دھکے پے دھکے لگتے جارہے ہیں- ٹی ڈی پی کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے-

اسی سلسلہ میں کرنول ضلع میں ٹی ڈی پی کو ایک اور گہرا دھکا لگا ہے، سابق وزیر کے-ای- کرشنا مورتی کے بھائی اور ٹی ڈی پی کے ایم ایل سی کے-ای- پربھاکر نے پارٹی کے گڈ بائے کہا ہے- پربھاکر نے جمعہ کو ٹی ڈی پی کی رکنیت سے استعفی دیئے جانے کا اعلان کردیا ہے-

اس موقع پر پربھاکر نے میڈیا سے کہا، ریاست میں اب تلگو دیشم پارٹی کا وجود نہیں ہے- ٹی ڈی پی کے ضلع رہنما ایک بی جے پی رہنما کی باتیں سن رہے ہیں، کم سے کم ایک کارپوریٹ ٹکٹ مانگنے پر بھی پارٹی دینے کی حالت میں نہیں ہے، جلد ہی مجھے کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے، اس بارے میں خلاصہ کیا جائے گا-