Type to search

فیشن

میکسیکو کی اینڈریا میزا بنی مس ​​یونیورس 2020: کرناٹک کی ایڈلن کاسٹیلینو کو ملا چوتھا مقام

ایڈلن کاسٹیلینو

فیشن ڈسک،17 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی ایڈلن کاسٹیلینو نے 69 ویں مس یونیورس پینجنٹ میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ گذشتہ دو دہائی میں یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان کی کسی لڑکی نے ٹاپ 5 میں جگہ بنا لی ہے۔

میکسیکو کی اینڈریا میزا نے مس ​​یونیورس 2020 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ سابق مس یونیورس زوزیبینی تونزی نے انہیں تاج پہنایا۔

 

ایونٹ فلوریڈا میں ہورہا تھا۔ برازیلکی جولیا گاما فرسٹ رنر اپ رہی، وہیں پیرو کی جینک میسٹا سکنڈ رنر اپ رہی۔ ہندوستان کی ایڈلن کاسٹیلینو تھرڈ رنر اپ اور ڈومینکن ریپبلک کی کمبرلی پیریز چوتھی رنر اپ بنی۔

اینڈریا میزا سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ میزا اپنے ’سیلف ٹائٹل‘ ایتھلیٹک کپڑوں کے برانڈ اینڈریا میزا ایکٹوویئر کی بھی مالک ہیں۔

سال 2001 کے بعد سے کوئی بھی ہندوستانی اس مقابلے میں ٹاپ 5 تک نہیں جاسکا ہے۔

فلوریڈا کے میامی شہر میں حال ہی میں 69ویں مس یونیورس پینجنٹ کا انعقاد ہوا۔ ہندوستان کا ایڈلن کاسٹیلینو نے اس مقابلے میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

 

اگر ایڈلن کاسٹیلینو مقابلہ جیتی تو وہ ہندوستان سے ایسا کرنے والی تیسری خاتون بنتی۔ ہندوستان سے سال 2000 میں لارا دتہ اور سال 1994 میں سشمیتا سین نے یہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔

ایڈلن اصل میں ہندوستان کے کرناٹک ریاست کی ہے۔ سال 2001 کے بعد پچھلے دو دہائی میں ایڈلن پہلی بیوٹی کوئین ہے جنہوں نے ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے۔

ایڈلن شین پولک اور فالگونی کی ڈیزائن کی ہوئی گولڈن گاؤن میں نظر آئی، اپنے آخری سوال ۔ جواب راؤنڈ میں وہ پر اعتماد سے بھری نظر آئی اور بہت سمجھداری سے انہوں نے ان سوالوں کا سامنا کیا۔

ایڈلن سے پوچھا گیا کہ کیا کوویڈ 19 کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو جاری رکھنا چاہیئے باوجود اسکے کہ وہ اکنامی کو متاثر کررہا ہے، یا پھر بڑھے ہوئے خطرے کے ساتھ کھول دیا جانا چاہیئے؟

اس سوال پر ایڈلن نے ایک پل روک کر جواب دیا، گڈ ایوننگ، میں ہندوستان سے ہوں اور ہندوستان اس وقت جن حالات سے متاثر رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ کچھ تو ہے جو بہت اہم ہے۔

ایڈلن نے کہا، آپ کے خاندان اور آپ کے چاہنے والوں کی صحت سے ذیادہ اہم کچھ بھی نہیں ہے، آپ کو اپنی معیشت اور صحت کے درمیان توازن بنانا ہوگا۔

ایڈلین 22 سال کی ماڈل ہے اور بیوٹی پینجنٹ کا حصہ بھی رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی مقابلے جیتے ہیں،

ایڈلین نے بے حد شاندار طریقے سے لیوا مس دیوا 2020 مقابلہ جیت کر تاج اپنے نام کیا تھا۔ اب مس یونیورس 2020 میں بھی انکا مظاہرہ شاندار رہا اور انہوں نے چوتھا مقام کیا۔

ایڈلن کی پیدائش کویت میں ہوئی ، لیکن 15 سال کی عمر میں وہ ہندوستان آکر ممبئی میں بس گئی۔ ایڈلین کا خاندان کرناٹک کے ادیاورا سے ہے اور وہ ایک کسان خاندان سے آتی ہے۔

ایڈلن کو کئی بار رن وے پر چلنے کا موقع ملا۔ وہ کئی میگزین کے کور پیج پر بھی نظر آچکی ہے۔ ان میگزین میں سے ایک فیمینا میگزین بھی ہے۔ اسکے ساتھ ہی ایڈلین نے کئی ٹی وی اور ڈیجیٹل مہم میں بطور ماڈل کام کیا۔

Tags:

You Might also Like