Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ شویتا ترپاٹھی اس وجہ سے سائن کرتی ہے کئی پروجیکٹ

اداکارہ شویتا ترپاٹھی

فلمی ڈسک،30 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویب سیریز مرزا پور میں گولو گپتا کے طور اپنے شاندار مظاہرے سے سرخیوں میں آنے والی اداکارہ شویتا ترپاٹھی کو آج او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی کوئین کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

انہوں نے پردے پر ہر طرح کے کرداروں سے ناظرین کا دل جیتا ہے۔ خاص طور پر ویب سیریز مرزا پور میں انہوں نے جس طرح سے گولو کے کردار کو جیا وہ دل میں گھر کر گیا ہے۔

اسی درمیان اب شویتا نے خلاصہ کیا ہے کہ کہانی کی وجہ سے وہ ایک پروجیکٹ کی طرف کھنچاؤ کرتی ہے اور ایک فنکار کے طور پر یہ بہت اہم ہے۔

کیا مست ہے لائف، دی ٹرپ، مرزا پور، میڈ ان ہیون، ٹی وی ایف ٹرپلینگ، لاکھوں میں ایک ، اور دی گون گیم میں جیسے کئی شوز میں نظر آچکی شویتا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا، کہانی اہم ہوتی ہے، جس نے مجھے اس طرح کے پروجیکٹ کے لیے راغب کیا ہے جو میں کرتی ہوں۔

میں دیکھتی کہ میڈیم یا پلیٹ فارم کیا ہے۔ اگر کہانی مجھے اچھی لگتی ہے تو میں وہ کام کرتی ہوں۔

مثال کے لیے، میں ایک شو کے لیے ہاں کہا، میرے پاس ابھی تک کوئی اسٹیج نہیں ہے، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ایک ایسی کہانی ہے جسکا میں حصہ بننا چاہتی ہوں۔

اداکارہ شویتا ترپاٹھی نے مزید کہا، یہاں تک کہ مرزا پور بھی، جب میں نے پہلے دو اقساط پرھے تو مجھے پتہ تھا کہ میں اس دنیا کا حصہ بننا چاہتی ہوں کیونکہ تحریر شاندار تھی۔

 

ترشنا، سجاتا، مسان، لو شاٹس، حرام خور، بیوٹیفل ورلڈ، گون کیش، مہندی سرکس، دی ایلیگل، رات اکیلی ہے، کارگو، ٹکٹ ٹو بالی ووڈ جیسے فلم اور ویب سیریز میں کام کرنے والی اداکارہ شویتا نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ مرزا پور اتنی کامیاب ہوگی۔

بتادیں کہ شویتا ترپاٹھی 6 جولائی 1985 کو دہلی میں پیدا ہوئی۔ وہ ممبئی منتقل ہونے سے پہلے کچھ عرصہ جزیرے انڈومان اور نیکوبار میں رہی۔ نئی دہلی میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انکے والد انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس میں کام کرتے ہیں۔ اور انکی والدہ ریٹائرڈ ٹیچر ہے۔

 

ترپاٹھی سکنڈری تعلیم حاصل کرنے کے لئے نئی دہلی واپس چلی گئی اور دہلی پبلک اسکول ، آر کے پورم میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی اور گریجویٹ کی تعلیم فیشن کمیونیکیشن میں کی۔ انہوں نے 29 جون ، 2018 کو اداکار اور ریپر، چیتنیا شرما سے شادی کی۔

اداکارہ شویتا ترپاٹھی نے دوردرشن کی کئی سیریز اور فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ڈزنی چینل پر ‘کیا مست ہے لائف’ سیریز میں زینیا خان کے کردار کے لئے سب سے زیادہ جانی جاتی ہے۔ وہ ٹاٹا اسکائی ڈاؤن لوڈ اور میک ڈونلڈ اور حال ہی میں ٹاٹا چائے کے لئے اشتہار میں دیکھائی دی ہے۔