Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ہرشیتا گور کا بولڈ فوٹو شوٹ

ہرشیتا گور

فلمی ڈسک، 4 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویب سیریز مرزا پور سے مشہور اداکارہ ہرشیتا گور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ اکثر اپنی ہاٹ تصویروں سے انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھا دیتی ہے-

ایمیزون پرائم ویڈیو سیریز ‘مرزا پور’ میں ہرشیتا گور نے علی فضل اور وکرانت کی بہن کا کردار ادا کیا۔ جس میں انکا نام ڈمپی ہے۔

اس سیریز میں سلوار سوٹ اور دوپٹہ پہننے والی معصوم لڑکی بنی ہرشیتا اصل زندگی میں بے حد گلمیرس ہے-

ہرشیتا گور نے ایک بار پھر ایسا کچھ کردیکھایا ہے، انہوں نے اپنی لیٹسٹ تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر فینس آہیں بھرنے لگے ہیں- ہرشیتا گور کی فوٹو کو خوب لائکس اور شیئر کیا جارہا ہے-

 

 

اداکارہ ہرشیتا گور نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصویریں شیئر کی ہے، پہلی فوٹو میں وہ ٹونڈ ٹاپ پہنے ہوئے نظر آرہی ہے لیکن دوسری فوٹو میں انہوں نے بولڈنیس کی ساری حدیں پار کردی ہے-

ہرشیتا گور نے کوٹ کا بٹن کھول کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جس سے فینس کے دلوں میں کھلبلی مچ گئی ہے-

اداکارہ نے ان فوٹوز کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، آپ لینس کے سامنے جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں- فینس نے ہرشیتا کی تعرف میں خوب کمنٹ کیے ہیں-

 

معلوم ہو کہ اداکارہ ہرشیتا گور سوشل میڈیا پر اپنے حسن کا جلوہ بکھرتے رہتی ہے- انسٹاگرام پر انکی زبردست فین فالوونگ ہے- انہیں 847 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں- اور وہ خود صرف 215 لوگوں کو فالو کرتی ہے-

ہرشیتا کی پیدائش 12 اکتوبر 1992 میں دہلی میں ہوئی اور انکی پڑھائی نوئیڈا کے امیٹھی یونیورسٹی سے ہوئی- کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ کے ساتھ ہرشیدا ایک کلاسیکل ڈانسر بھی ہے-

انہوں نے کتھک ڈانس کی ٹریننگ لی ہے- اسکول اور کالج کے دنوں سے ہی وہ ڈراموں میں حصہ لیا کرتی تھی- ایکٹینگ کی دنیا میں آنے سے پہلے ہرشیتا ماڈلنگ کرتی تھی-

 انہوں نے چینل وی کے شو ساڈا حق، سے کیریئر کی شروعات کی- جس میں انہوں نے سنیوکتا اگروال کا کردار نبھایا-  لیکن انہیں سب سے زیادہ مقبولیت ویب سیریز مرزا پور سے ملی تھی-

وہ سیکرڈ گیمز 2 میں نظر آچکی ہے- انہوں نے سیریز میں میری کا کردار پلے کیا تھا- اسکے علاوہ ہرشیتا رہنے دو زرا، اور یہ دل، جیسے میوزک ویڈیو میں بھی کام کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like