Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکٹر دیویندو شرما کی اہلیہ اکانکشا شرما ہے بے حد گلیمرس

دیویندو شرما اکانکشا شرما

فلمی ڈسک، 30 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویب سیریز مرزا پور کے منا بھیا یعنی دیویندو شرما نے اپنے اس کردار سے لوگوں کو خوب متاثر کیا- پیار کا پنچنامہ، ٹائلٹ ایک کھتا، بتی گل میٹر چالو، جیسی فلموں میں کام کرچکے دیویندو شرما کی قسمت مرزا پور میں آکر چمکی-

اس فلم میں منا بھیا کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی ایشا تلوار کو بھی خوب پسند کیا گیا- آپ کو بتادیں کہ اصل زندگی میں منا بھیا یعنی دیویندو شرما کی اہلیہ اکانکشا شرما کسی فلمی ہیروئین سے کم نہیں ہے-

گلیمر کے معاملے میں اکانکشا بالی ووڈ اداکاراؤں کو ٹکر دیتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Divyenndu 💫 (@divyenndu)

 

اداکار دیویندو شرما نے سال 2011 میں بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے کے بعد اپنی کالج کی دوست اکانکشا کے ساتھ شادی کرلی-

اکانکشا شادی کے پہلے لمبے وقت تک انکی گرل فرینڈ رہی تھی- دیویندو شرما اکثر اپنی اہلیہ اکانکشا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے رہتے ہیں-

پچھلے سال ڈسمبر میں اکانکشا کی یوم پیدائش پر دیویندو شرما نے کئی ساری تصویریں پوسٹ کی تھی-

ایک تصویر میں وائٹ اینڈ براؤن باڈی کون ڈریس میں اکانکشا بے حد اسٹائلش اور خوبصورت نظر آرہی تھی- دونوں کی جوری اور کیمسٹری فینس کو خوب پسند آتی ہے-

بتادیں کہ ایک انٹرویو کے دوران دیویندو شرما نے بتایا تھا کہ، اکانکشا میری کالج کی دوست تھی، ہمیں بعد میں پیار ہوگیا- وہ میری اچھی دوست ہے، ہم حقیقت میں ایک دوسرے کی کمپنی کو پسند کرتے ہیں-

بتادیں کہ اکانکشا پیشہ سے ایک جیولری ڈیزائنر ہے- بے حد گلیمرس ہونے کے باوجود وہ فلمی دنیا سے دور ہے-

دیویندو شرما کی پیدائش 19 جون 1983 کو دہلی میں ہوئی۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے کروری مال کالج سے پولیٹکل سائنس میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے اکانکشا شرما سے شادی کی۔

بتادیں کہ دیویندو شرما سال 2007 میں آئی مادھوری دکشت کی فلم آجا نچلے میں کام کرچکے ہیں۔اسکے بعد پیار کا پنچھنامہ، چشمہ بدور، ٹوائلٹ ایک پریم کھتہ، جیسی کئی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔

Tags: