Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ منیشا لامبا برتھ ڈے اسپیشل: ہٹ فلموں کے بعد پردے سے دور

منیشا لامبا

فلمی ڈسک، 18 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم یہاں سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ماڈل و اداکارہ منیشا لامبا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

اداکارہ منیشا لامبا کی پیدائش 18 جنوری 1985 کو دہلی میں ایک سکھ گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام ایس کوئیل لامبا (آرمی) اور والدہ کا نام منجولامبا ہے۔ اور انکے بھائی کا نام کبیر لامبا ہے۔

انہوں نے ایک سال کے لیے چنئی کے چیتناڈ ودیا آشرم اسکول میں پڑھائی کی پھر سرینگر شفٹ ہوکر آرمی پبلک اسکول میں تعلیم مکمل کی۔ سال 2008 میں انہوں نے انگریزی بیچلر ڈگری مرانڈا ہاؤس دہلی سے پوری کی۔

اداکارہ منیشا لامبا نے سال 2015 میں اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ نکونج ریان تھام سے شادی کی، جو پوجا بیدی کے کزن ہے اور ممبئی میں نائٹ کلب چلاتے ہیں۔

منیشا لامبا کی خواہش صحافی بننے کی تھی۔ دہلی میں اپنی ڈگری کرتے وقت انہیں ایل جی، سونی، کیڈبری، حازمولا، ایئرٹیل ، سن سلک اور دیگر اشتہارات میں کام کرنے آفر ملے مگر وہ کیڈبری کا اشتہار تھا جس نے انہیں مقام دلایا،

انہیں بالی ووڈ ہدایت کار شوجیت سرکار نے اپنی فلم (یہاں) کے لیے بولایا دی۔ انہوں نے اسے قبول کر کے اداکاری کے علاقے میں یہاں سے قدم رکھا۔ فلم ماہرین نے انکی اداکاری کی تعریف کی۔

سال 2006 میں سدھارتھ آنند کی فلم بچنا اے حسینوں میں بپاشا باسو، دپیکا پاڈوکون اور رنبی رکپور کے ساتھ اہم رول ادا کیا۔ اس فلم کو یش راج فلمز نے بنایا تھا۔

انکا اگلا اہم کردار شیام بینگال کی فلم ویل ڈن ابا ، میں تھا جسکی کانز فلم تقریب میں کافی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کارپوریٹ، رای، دی ریبل، انتھونی کون ہے، ہنی مون ٹراویل پرائیوٹ لمیٹیڈ، انامیکا ،دس کہانیاں جیسی فلموں میں شریک اداکارہ کا رول نبھایا۔

منیشا لامبا لاک ڈاؤن کے درمیان انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو نظر آئی اور لگاتار اپنے فینس کے ساتھ ٹچ میں رہی۔ اپنی خوبصورت تصویروں کے ساتھ انہوں نے اپنے فینس کو گھر پر ہی رہنے کی اپیل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minissha (@minissha_lamba)

سال 2017 میں فلم بھومی میں نظر آچکی اداکارہ منیشا لامبا پچھلے کافی وقت سے بڑے پردے سے دور ہے۔ لیکن اپنے فینس کو ہمیشہ خود سے اپ ڈیٹ رکھتی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ منیشا لامبا ان دنوں سمر والی مستی کو کافی مس کررہی ہے۔

 ویسے اداکارہ منیشا لامبا اپنی گلیمرس تصویروں کی وجہ سے سب سے ذیادہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ ۔۔۔ اور لاک ڈاؤن کے ان دنوں میں بھی وہ اپنی تصاویر فینس کے ساتھ شیئر کررہی ہے۔

منیشا کے انسٹاگرام فالورس کی بات کریں تو انکی تعداد 4 لاکھ سے ذیادہ ہے۔

سال 2005 میں آئی وار ڈرامہ، رومانس فلم یہاں میں منیشا نے ادا کا رول پلے کیا، یہ انکی ڈیبیو فلم تھی۔ فلم منیشا ، جمی شیرگل اور یشپال شرما اہم رول میں تھے۔

سال 2006 میں آئی بزنس ڈرامہ فلم کارپوریٹ میں منیشا نے میگھا آپٹے کا کرادر نبھایا۔ فلم کو مدھر بھنڈارکر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں بپاشا باسو، منیشا لامبا، پائل روہتگی، کے کے مینن جیسے اسٹار تھے۔

اسی سال آئی ایکشن ڈرامہ فلم راکی – دی ریبل میں منیشا، پریا کے کردار میں نظر آئی۔ فلم میں زید خان، ایشا شروانی اور اداکارہ منیشا لامبا اہم رول میں تھے۔ یہ فلم تیلگو کی ریمیک تھی۔

سال 2006 میں آئی مسٹری ہارر فلم انتھونی کون ہے؟ میں منیشا نے جیا آر شرما کے کردار نبھایا۔ فلم کو راج کوشال نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں ارش وارثی، سنجے دت لیڈ رول میں تھے۔

سال 2007 میں آی کامیڈی ڈرامہ فلم ہنی مون ٹراویلس پرائیوٹ لمیٹڈ میں انہوں نے زارا کا رول پلے کیا۔ اسی سال ریلیز ہوئی دس کہانیاں میں انہوں نے پریا کا رول نبھایا۔ فلم میں کئی بڑے اسٹارس نے کام کیا تھا۔

سال 2008 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم بچنا اے حسینوں میں انہوں نے ماہی کا رول ادا کیا تھا۔ فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں رنبیر کپور، بپاشا باسو، دیپیکا پاڈوکون اور منیشا اہم رول میں تھے۔

اسی سال ریلیز ہوئی ایکشن تھریلر فلم کڈنیپ میں انہوں نے سونیا رائنا کا کردار نبھایا۔ فلم میں سنجے دت، عمران خان اور منیشا لامبا اہم رول میں تھے۔ فلم کو سنجے گدھوی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سمر کمار کی ہدایت میں بنی کورٹ روم ڈرامہ فلم شوریہ میں انہوں نے کاویہ شاستری کا رول پلے کیا۔ فلم میں کے کے مینن، راہول بوس، جاوید جعفری اور منیشا اہم رول میں تھے۔

اننت مہادیوان کی ہداتیکاری میں بنی فلم انامیکا میں منیشا نے جیا راؤ کا کردار نبھایا۔ فلم میں ڈینو موریہ، کوئنا مترا، منیشا اہم رول میں تھے۔

شیام بینگل کی ہدایت میں سال 2010 میں بنی فلم ویل ڈن ابا میں منیشا نے مسکان کے کردار میں نظر آئی۔ فلم میں بومن ایرانی، منیشا لامبا اور سمر اہم رول میں تھے۔

اسکے علاوہ اداکارہ منیشا لامبا بھیجا فرائی ، ہم تم شبانہ، جوکر، ضلع غازی آباد، ہیر اینڈ ہیرو(پنجابی) ، بلیک کرنسی، ڈبل دی ٹربل (پنجابی)، اور بھومی جیسی فلموں میں نظر آئی۔

منیشا فلموں کے علاوہ ٹی وی پر بھی کام کیا، انہوں نے سال 2008 میں اسٹار ون پر نشر ہوئے ٹی وی شو چھونا ہے آسمان میں کاویہ شاستری کا رول نبھایا۔

اداکارہ منیشا لامبا ٹی وی ریالٹی شو ‘بگ باس 8’ میں سال 2014 بھی نظر آئیں ہیں۔ اس شو میں ، وہ چھٹے ہفتے میں گھر سے باہر ہوگئی۔ اور سال 2016 میں وہ مہمان کے طور پر کامیڈی نائٹس بچاؤ میں نظر آئی۔

سال 2018 میں منیشا نے سب ٹی وی پر نشر ہوئے تاریخی کامیڈی ڈرامہ شو تینالی راما میں چندراکلا کا رول نبھایا۔ اور سال 2018 میں کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو انٹرنیٹ والا لو میں ماہرہ کا کردار نبھایا۔

منیشا کچھ سال پہلے اپنے بیان کو لیکر کافی بحث میں رہی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا، کہ اپنے بوٹس کا بیمہ کرونا چاہتی ہے۔

دراصل بیرون ملک سفر کے دوران انہوں نے اپنے بوٹس کے لیے کافی تعریف سننے کو ملی ۔ جسکے بعد اپنے بوٹس کا بیمہ کرنے کا ذہن بنا لیا۔ بتادیں کہ منیشا بریسٹ سرجری اور اپنے ناک کی بھی سرجری کرا چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like