Type to search

اسپورٹس

فلائنگ ملکھا سنگھ کا 91 سال کی عمر میں دیہانت

ملکھا سنگھ

چندی گڑھ،19 جون (ذرائع) فلائنگ ملکھا سنگھ کا 18 جون 2021 کی رات 11.30 بجے دیہانت ہوگیا۔ 91 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔

بتادیں کہ کچھ دن پہلے ہی انکی اہلیہ کا دیہانت ہوگیا تھا، 13 جون کو انکی اہلیہ اور ہندوستانی ویمن والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل ملکھا سنگھ کا موہالی کے ہاسپٹل میں کوویڈ انفیکشن سے پیچیدگیوں کی وجہ سے دیہانت ہوگیا تھا۔

ملکھا سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور چندی گڑھ میں واقع پی جی آئی ایم ای آر میں انکا علاج چل رہا تھا۔
گذشتہ 19 مئی کو انکی کوویڈ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ چندی گڑھ واقع اپنے گھر پر ہی علاج کروا رہے تھے لیکن صحت بگڑنے کے بعد 24 مئی کو انہیں موہالی میں واقع ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک کروایا گیا۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملکھا سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار ہے۔ تھوڑی دیر پہلے ، انہوں نے ٹویٹ کیا ، “شری ملکھا سنگھ جی کے انتقال کے ساتھ ہی ، ہم ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا ہے، جس نے ملک کے تصور پر اپنے نقوش چھوڑے تھے اور بے شمار ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا لی تھی، اپنے متاثر کن شخصیت کی وجہ سے وہ لاکھوں لوگوں کے پسندیدہ تھے، میں انکے دیہانت سے افسردہ ہوں۔

بتادیں کہ ملکھا سنگھ کی پیدائش 20 نومبر 1929 کو پاکستان کے پنجاب میں ہوئی تھی۔ اس وقت ہن۔پاک کا بٹوارا نہیں ہوا تھا۔ بٹوارے کے بعد ملکھا سنگھ اپنی بہن کے ساتھ دہلی آگئے۔

انکی اہلیہ کا نام نرمل کور ہے۔ جو انڈین ویمن ویلی بال ٹیم کی سابق کپتان تھی۔ انکا ایک بیٹا جیو ملکھا سنگھ ہے جو گولفیر ہے۔ اور تین بیٹیاں ہیں۔

انہیں فلائنگ سنگھ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ پیشہ سے اتھیلٹ ہے۔ انہوں نے سال 1956 میں ملبورن اولمپک گیمز سے بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔ انکے کوچ اور مینٹر کا نام گرو دیو سنگھ، چارلیس جنکنس، ڈاکٹر آرتھر ڈبلیو ہاورڈ رہے۔

ملکھا سنگھ نے 200 میٹر اور 400 میٹر کی دوڑ میں کئی میڈل جیتے۔ سال 1960 میں کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ملکھا سنگھ آزاد ہندوستان کے پہلے اتھیلٹ تھے۔

اس ریس میں انہوں نے صرف 46.6 سکنڈ میں 400 میٹر کی دوڑ پوری کی تھی۔ ملکھا سنگھ 1960 کے روم اولمپک میں 400 میٹر فائنل میں چوتھے مقام پر رہے تھے۔ وہ انڈین آرمی میں بھی تھے۔

بتادیں کہ سال 2013 میں ملکھا سنگھ پر فلم بھاگ ملکھا بھاگ ،  بن چکی ہے فلم میں ملکھا سنگھ کا کردار فرحان اختر نے نبھایا تھا۔ فلم میں فرحان کے ساتھ سونم کپور نظر آئی۔