Type to search

اسپورٹس

ملکھا سنگھ کی طبعیت بگڑی، آئی سی یو میں شریک

ملکھا سنگھ

اسپورٹس ڈسک، 4 جون (ذرائع) کورونا انفیکشن کی زرد میں آئے پدمشری 91 سالہ ملکھا سنگھ کی اچانک طبعیت بگڑنے پر انہیں جمعرات کو پی جی آئی میں شریک کرانا پڑا۔ انہیں کوویڈ ہاسپٹل کے آئی سی یو وارڈ میں شریک کیا گیا ہے۔ فی الحال حالت مستحکم ہے۔ صبح سے ملکھا سنگھ کو بخار کے ساتھ بے چینی محسوس ہورہی تھی۔

جمعرات کی دوپہر کو آکسیجن لیول گرنے کے بعد انہیں چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) کے کوویڈ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ انہیں وہاں کے آئی سی یو وارڈ میں شریک کیا گیا ہے۔

پی جی آئی کے ترجمان پروفیسر اشوک کمار نے بیان جاری کرکے اس بات کی معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ آکسیجن لیول گر جانے کے بعد فلائنگ ملکھا سنگھ کو شریک کیا گیا ہے۔ انہیں دوپہر 3 بجکر 35 منٹ پر شریک کیا گیا۔

دوپہر میں گبھراہٹ بھی بڑھ گئی۔  جسم میں کپکپی محسوس ہونے پر انہوں نے افراد خاندان سے ہاسپٹل لے چلنے کے لیے کہا۔ دوپہر بعد قریب تین بجے انہیں پی جی آئی میں شریک کرایا گیا۔ ملکھا سنگھ کی 19 مئی کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

اسکے بعد 24 مئی کو انہیں موہالی میں واقع فورٹس ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ یہاں انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ 30 مئی کو خاندان کی درخواست پر ملکھا سنگھ کو ہاسپٹل سے چھٹی مل گئی تھی اور گھر پر ہی علاج چل رہا تھا۔

بتادیں کہ ملکھا سنگھ کی پیدائش 20 نومبر 1929 کو پاکستان کے پنجاب میں ہوئی تھی۔ اس وقت ہن۔پاک کا بٹوارا نہیں ہوا تھا۔ بٹوارے کے بعد ملکھا سنگھ اپنی بہن کے ساتھ دہلی آگئے۔

انکی اہلیہ کا نام نرمل کور ہے۔ جو انڈین ویمن ویلی بال ٹیم کی سابق کپتان تھی۔ انکا ایک بیٹا جیو ملکھا سنگھ ہے جو گولفیر ہے۔ اور تین بیٹیاں ہیں۔

انہیں فلائنگ سنگھ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ پیشہ سے اتھیلٹ ہے۔ انہوں نے سال 1956 میں ملبورن اولمپک گیمز سے بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔ انکے کوچ اور مینٹر کا نام گرو دیو سنگھ، چارلیس جنکنس، ڈاکٹر آرتھر ڈبلیو ہاورڈ رہے۔

ملکھا سنگھ نے 200 میٹر اور 400 میٹر کی دوڑ میں کئی میڈل جیتے۔ سال 1960 میں کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ملکھا سنگھ آزاد ہندوستان کے پہلے اتھیلٹ تھے۔

اس ریس میں انہوں نے صرف 46.6 سکنڈ میں 400 میٹر کی دوڑ پوری کی تھی۔ ملکھا سنگھ 1960 کے روم اولمپک میں 400 میٹر فائنل میں چوتھے مقام پر رہے تھے۔ وہ انڈین آرمی میں بھی تھے۔

بتادیں کہ سال 2013 میں ملکھا سنگھ پر فلم بھاگ ملکھا بھاگ ،  بن چکی ہے فلم میں ملکھا سنگھ کا کردار فرحان اختر نے نبھایا تھا۔ فلم میں فرحان کے ساتھ سونم کپور نظر آئی۔