Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایس بی آئی کے ساتھ ملکر معذوروں کو نوکری کے لیے ٹریننگ دیگا مائیکرو سافٹ

کیریئر ڈسک،25فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ ملکر معذوروں کو تربیت یافتہ کرئے گی۔ تاکہ وہ بینکنگ ، مالی خدمات اور بیما علاقے میں روزگار پا سکے۔ ایس بی آئی کے چیئرمین رجنیش کمار نے یہاں پیر کو یہ معلومات دی۔ اس سمجھوتے کے تحت پہلے سال میں 500 سے زیادہ معذوروں کو تربیت یافتہ کیا جائے گا۔

کمار نے یہاں میڈیا سے کہا، یہ آئیڈل شراکت داری ہے۔ نوکری پر رکھے جانے قابل کسی بھی طرح کی خصوصی قابلیت رکھنے والے اشخاص کی پہچان کرنے کی سمت میں تربیتی علاقے میں یہ ایک نئی شروعات ہے۔ معذوروں کے ساتھ ہمارا تجربہ اچھا رہا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے عالمی فروخت، مارکیٹنگ اور آپریشنز صدر جین فلپ کورٹوئس نے کہا کہ ملک میں 2.6 کروڑ سے زیادہ معذور لوگ ہے۔ 21ویں صدی کی معیشت میں انکی شراکت کو یقینی کرنے کے لیے ہمیں ٹیکنالوجی کا استعمال کے نئے طریقے اپنانے ہونگے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق ایس بی آئی فاؤنڈیشن اور مائیکروسافٹ ایک مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی ای۔مارکیٹ پلیس قائم کریں گے جہاں بینکنگ ، فینانس اور بیما علاقے سےجڑی آسانی سے معذوروں کے ساتھ جڑ پائیں گے اور انکے اسکیل اپ گریڈ سے لیکر روزگار کے مواقع بھی مہیا کرا سکیں گے۔