Type to search

ٹیکنالوجی

ژیومی لانچ کرے گا دنیا کا پہلا 108 ایم پی پینٹا کیمرے والا فون

ژیومی ایم آئی نوٹ 10 کو جلد ہوگا لانچ، 108 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ


ٹیکنالوجی ڈسک،30اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی اسمارٹ فون ساز کمپنی ژیومی نے پچھلے دنوں نوٹ 8 سیریز لانچ کی تھی- اب کمپنی کی طرف سے ایم آئی نوٹ 10 لانچ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے-اس فون کا پرو ورژن پچھلے دنوں تھائی لینڈ میں سند یافتہ ہوا ہے-اب اس اسمارٹ فون کے چین سے باہر کے بازاروں میں بھی لانچ ہونے کی امید ہے- ژیومی کی طرف سے اس فون کا پہلا ٹیزر لانچ کیا جاچکا ہے-

پہلا 108 ایم پی پینٹا کیمرہ

کمپنی کی طرف سے آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ پر فون کا ٹیزر پوسٹ کیا گیا ہے- اس ٹیزر سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ کمپنی ایم آئی نوٹ 10 لانچ کرنے جارہی ہے- اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ فون میں دنیا کا پہلا 018 ایم پی کا پینٹا کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا-

ایم آئی سی سی 9 پرو میں بھی 108 ایم پی کیمرہ

حال ہی میں یہ سامنے آیا تھا کہ ژیومی کے ایم آئی سی سی 9 اسمارٹ فون میں بھی پینٹا کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا- اس فون کا ٹیزر بھی کمپنی نے حال ہی میں اپنے وی بو اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا-

ایم آئی سی سی پرو کا انٹرنیشنل ویرینٹ

دونوں فون کے فیچرس کو دیکھتے ہوئے قیاس لگایا جارہا ہے کہ ایم آئی نوٹ 10 فون ایم آئی سی سی 9 پرو کا انٹرنیشنل ویرینٹ ہوسکتا ہے- حالانکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں فون میں پروسیسر کا فرق ہوسکتا ہے-

ایم آئی سی سی 9 پرو کے فیچرس

ایم آئی سی سی 9 پرو میں 108 میگا پکسل کا کیمرہ ژیومی کے ایم آئی مکس الفا اسمارٹ فون میں آرہا ہے – 108 میگا پکسل کے پرائیمر کیمرے کے علاوہ اس میں 13 میگا پکسل کا وائٹ اینگل لینس اور 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس ہوگا- میڈیا رپورٹس کے مطابق ژیومی ایم آئی سی سی 9 پرو اسمارٹ فون کوالکم سنیپ ڈریگن 730 جی پروسیسر سے پاورڈ ہوگا- یہی پروسیسر اپو رینو 2 میں دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like