Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا پہلا فولڈیبل اسمارٹ فون ایم آئی مکس فولڈ لانچ، 108 ایم پی کیمرا

ایم آئی مکس فولڈ

ٹیکنالوجی ڈسک، 1 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم آئی مکس فولڈ کو ژیوامی کے پہلے فولڈیبل فون کے طور پر لانچ کردیا گیا ہے- اس نئے فون کی ٹکر مارکٹ میں پہلے سے موجود سیمسنگ گیلکسی زیڈ فولڈ 2 اور ہواوے میٹ ایکس2 جیسے فولڈیبل فون سے ہوگی-

ژیوامی کے پہلے فولڈیبل فون کے طور پر ایم آئی مکس فولڈ کی انٹری، 108 ایم پی کیمرا اور 8.01 انچ اسکرین
ژیوامی نے اپنے ایک ایونٹ میں ایم آئی مکس سیریز کا الگ اسمارٹ فون لانچ کیا ہے-
ایم آئی مکس فولڈ میں 8.01 انچ کی بڑی ڈسپلے دی گئی ہے جو اولیڈ پینل ہے-
ڈسپلے ویژن ایچ ڈی آر سپورٹ بھی دیا گیا ہے- فون کا باہری ڈسپلے 6.52 انچ کا ہے-
کمپنی کے مطابق اس میں ہرمین کارڈن ٹونیڈ اسپیکرس دیئے گئے ہیں جو 3ڈی پنورامک ساؤنڈ کے لیے-
اسٹوریج کی بات کریں تو اس میں 256جی بی اور 512جی بی کا آپشن ملے گا-

نیا اسمارٹ فون ایم آئی مکس سیریز کا حصہ ہے- جو کہ کانسپٹ ڈیوائس جیسے ایم آئی مکس اور ایم آئی مکس الفا لیکر آچکی ہے- حالانکہ کانسپٹ ڈیوائس کے برعکس جنکے ذریعہ کمپنیاں اپنے جدید قابلیت کا مظاہرہ کرتی ہے-

می مکس فولڈ کو ایک کمرشل ڈیوائس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ فون فولڈنگ ڈیزائن کے ساتھ خرید کے لیے دستیاب ہوگا-
می مکس فولڈ فون ژیوامی کا پہلا فون ہے، جس میں سرج سی1 امیج سگنل پروسیسر (آئی ایس پی) اور لیکویڈ لینس ٹیکنالوجی فیچر کی گئی ہے-

 

ایم آئی مکس فولڈ کی قیمت اور دستیابی

می مکس فولڈ اسمارٹ فون خریدی کے لئے 16 اپریل سے دستیاب ہوگا، جو کہ فی الحال چین تک محدود ہے۔
حالانکہ ایم آئی مکس فولڈ سیرامک اسپیشل ایڈیشن کے ساتھ می مکس فولڈ کے لیے پری-بکنگ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوچکا ہے-
می مکس فولڈ کی عالمی سطح پر دستیابی کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایم آئی مکس فولڈ کے بیس 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت سی این وائی 9،999 (تقریبا 1،12،100 روپے) ہے۔
اس کے علاوہ فون کے 12 جی بی ریم + 512 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت سی این وائی 10،999 (تقریبا 1،23،300 روپے) ہے اور ٹاپ آف دی لائن 16 جی بی ریم + 512 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت سی این وائی 12،999 (تقریبا 1،45،700 روپے) ہے۔

ایم آئی مکس فولڈ کے اسپیسیفیکیشن
اس فون میں 8.01 انچ کا ڈبلیو ایچ ڈی+ فیلکسیبل (لچکدار) اولیڈ ڈسپلے کے ساتھ 900 نٹس ذیادہ سے ذیادہ برائٹنس ہے-
فون کے کور سائڈ میں 6.5 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے 840-2520 پکسل ریزولوشن، 700 نٹس برائٹنیس کے ساتھ موجود-
می مکس فولڈ کے اندر کی اسکرین میں 60 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود-
جبکہ باہر والی اسکرین میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ-

جنوری 2019 میں ژیوامی کے صدر ژیومی نے کنفرم کیا تھا کہ کمپنی ڈبل فولڈنگ اسمارٹ فون پر کام کررہی ہے، اسکے بعد کمپنی نے می مکس فولڈ فون کا پروٹوٹائپ پیش کیا-
ژیوامی نے می مکس فولڈ فون کے لیے یو شیپ ہنز کا استعمال کیا ہے، تاکہ فون اندر کی طرف فولڈ ہوسکے بالکل سیمسنگ گیلکسی زیڈ فولڈ 2 اور ہواوے میٹ ایکس2 کی طرح-

اور یہ 1440پی تصویروں اور ویڈیو کے ریزولوشن کو دوگنا کرنے کے قابل-
فون میں اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر سے لیس
اور 16 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم ، اور 512 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج
فون میں بٹرفلائی ٹائپ کولنگ سسٹم
وی سی لیکوڈ کولنگ، تھرمر جیل اور ملٹی لیئر گریفائٹ شیٹس اور دیگر ہیٹ ڈسپیشن میتھڈ شامل

ایم آئی مکس فولڈ کے فلیکسیبل ڈسپلے میں ڈوبلی ویژن اور ایچ ڈی آر10+ سپورٹ موجود-
فون میں ڈی سی آئی-پی3 کلر گومٹ اور 4،300،000: 1 کلر کنٹراسٹ ریشو موجود-
باہر کے ڈسپلے میں ایچ ڈی آر10+ ڈسپلے سپورٹ،

ایم آئی مکس فولڈ سرج سی1 آئی ایس پی کے ساتھ آتا ہے-
اسکے علاوہ می مکس فولڈ لینس ٹیکنالوجی دی گئی ہے-
جو انسانی آنکھ بائیونک کے اصول کا استعمال کرتی ہے-

کیمرا فیچرس
ایم آئی مکس فولڈر میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
فون میں 108 میگا پکسل کا پرائمری سیمسنگ ایچ ایم2 سینسر
اور 8 میگا پکسل کا سکنڈری سینسر لیکویڈ لینس ٹیکنالوجی
اور 13 میگا پکسل کا سینسر ایف/2.4 الٹرا وائیڈ اینگل لینس
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 20 میگا پکسل کا کیمرا

فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس

فون میں ڈوئل سیل 5020ایم اے ایچ کی بیٹری
اسکے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ
فون 37 منٹ میں فل چارج
مکس فولڈ فون اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ایم آئی یو آئی 12 پر چلتا ہے-
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ سینسر
کنیکٹیویٹی میں 5جی، 4جی ایل ٹی ای
وائی فائی6، بلوٹوتھ
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
فون کا وزن 317 گرام
اسپیشل ایڈیشن کا وزن 332 گرام
فون میں کواڈ اسپیکر
کارننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن
بیک پینل پر سیرامک ٹیکسچر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *