Type to search

آٹو موبائل

ایم جی زیڈ ایس الیکٹرک ایس یو وی ہندوستان میں لانچ، سنگل چارج پر 340 کلومیٹر چلے گی

آٹو ڈسک، 12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم جی (مورس گیراج) موٹر انڈیا نے ہندوستان میں پوری طرح الیکٹرک ایم جی زیڈ ایس ای وی سے پردہ ہٹا لیا ہے- یہ ہندوستان میں کمپنی کی پہلی الیکٹرک کار ہے جو ہمارے بازار میں ایم جی کا بڑا قدم ہے- ہم ایسا اس لیے کہے رہے ہیں کیونکہ ایم جی موٹر کی یہ ہندوستان میں دوسری کار ہے جو الیکٹرک ہوگی- جو زیڈ ایس ای وی ہندوستان میں لانچ کی جائے گی وہ برطانیہ کے اسپسیفیکیشن والی ہوگی- لیکن اسکا پیداوار گجرات میں واقع کمپنی کے ہالول پلانٹ میں کیا جائے گی، ایسے میں یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ایم جی کی بالکل نئی الیکٹرک کار پرکشش قیمت پر لانچ کی جائے گی- جسکا مقابلہ ہنڈائی کونا جیسی کاروں سے ہوگا اور اسکی قیمت جنوری 2020 میں سامنے لائے جائے گی-

ایم جی موٹر نئی پوری طرح الیکٹرک کار کو کمپپیکٹ ایس یو وی بنائے گی- یہ سب کمپیکٹ ایس یو وی نہ ہوکر سائز میں ہنڈائی کریٹا سے بڑی ہوگی اور ایم جی ہیکٹر سے چھوٹی ہوگی- لکس کی بات کریں تو یہ کراس اوور اسٹائل ایس یو وی ہوگی جسے چوڑے فریم گرل سے لیس کیا گیا ہے- جو پراجیکٹر ہیڈ لیمپس کے ساتھ آئے گی- کار میں 8 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹیمنمنٹ سسٹم ملے گا-

ایم جی زیڈ ایس ای وی میں 44.5 کے ڈبلیو بیٹری پیک لگایا گیا ہے، جسے ایک بار چارج کرنے پر 340 کے ڈبلیو ڈی سی چارجر سے 40 منٹ میں 80فیصدی چارج کی جاسکتی ہے-

Tags: