Type to search

بزنس

الیکٹرک وہیکلوں کے ’ حل’ کیلئے ایم جی موٹر، کیسٹرول نے جیو۔ بی پی سے ملایا ہاتھ

ایم جی موٹر جیو۔ بی پی

نئی دہلی، 3 جون (پریس نوٹ) آٹووہیکل بنانے والی کمپنی ایم جی موٹر انڈیا اور لیوبریکینٹبرانڈ کیسٹرول انڈیا نے الیکٹرک وہیکلز ( ای وی) کے حل کے لیے جیو۔ بی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ جیو بی پی نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی

اس شراکت داری کے حصے کے تحت جیو بی پی ، ایم جی موٹر اور کیسٹرول چار پہیوں والی برقی گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے امکانات تلاش کریں گے۔ اس سے کیسٹرول کے موجودہ وہیکل سروس نیٹ ورک کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ شراکت داری جیو بی پی اور ایم جی موٹر کے ای وی گراہکوں کو بڑا اور قابل بھروسہ چارجنگ انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کے عزم کے مطابق ہے۔

جیو ۔بی پی دراصل ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اوربی پی ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنا رہا ہے جس سے الیکٹریک وہیکل سیکٹر میں تمام کمپنیوں کو فائدہ پہنچے۔

جیو۔ بی پی پلس موبائل ایپ ایپ کے ساتھ، صارفین آسانی سے قریبی چارجنگ اسٹیشن تلاش کر سکتے ہیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے الیکٹرک وہیکلوںکو چارج کر سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like